Inquilab Logo Happiest Places to Work

آپریشن سندورکی تفصیل دنیا کے سامنےپیش کرنے والی آرمی افسرصوفیہ قریشی کون ہیں ؟

Updated: May 07, 2025, 4:54 PM IST | New Delhi

بدھ کو فارن سیکرٹری وکرم مِسرِی کے ساتھ ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی اور ہندوستانی فضائیہ کی ونگ کمانڈر ویومکا سنگھ نے میڈیا کو آپریشن سندور کے بارے میں بریفنگ دی۔

Colonel Sofia Qureshi. Photo PTI
کرنل صوفیہ قریشی۔ تصویر پی ٹی آئی

کرنل صوفیہ قریشی جو ہندوستانی فوج کے کارپس آف سگنلز کی افسر ہیں، نے ’’فورس ۱۸؍‘‘ میں ہندوستانی فوج کی تربیتی دستے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فورس ۱۸؍  ایک ملٹی نیشنل فیلڈ مشق ہے جس میں آسیان پلس ممالک شامل ہوتے ہیں۔ وہ تمام شرکت کرنے والے ممالک میں واحد خاتون کمانڈر تھیں، جو ہندوستان کی فوجی کرداروں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی عکاسی کرتی ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: آپریشن سندرو: شمالی ہندوستان میں کئی ایئرپورٹس بند، درجنوں پروازیں معطل

انہوں نے بائیو کیمسٹری میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ میکانائزڈ انفنٹری کے ایک افسر سے شادی شدہ ہیں، جس نے ان کی زندگی کو فوجی اقدار اور نظم و ضبط سے مزید جوڑ دیا ہے۔ قریشی کے پاس امن مشنوں کا بھی قابل ذکر تجربہ ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کی۔ وہ ایک فوجی خاندان سے آتی ہیں، ان کے دادا نےبطور آرمی کے افسر اپنی خدمات انجام دی تھیں ۔ جہاں ایک جانب ملک کی دیگر لڑکیاں فوج میں اپنا کیرئیر بنانے کے تعلق سے کم دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہیں، وہیں صوفیہ قریشی نے ایک واضح مشن کے طور پر اسے اپنایا۔۲۰۱۶ء میں میں جنوبی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے ان کی قیادت کی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ فوج جنس سے قطع نظر تمام اہلکاروں کے لیے مساوی مواقع اور ذمہ داری پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پہلگام دہشت گرد حملہ: ہند پاک زیر حکومت کشمیر پر سیاحت کے طویل قحط کا خطرہ

میڈیا بریفنگ میں قریشی نے کہا کہ ’’ دہشت گردوں کے نو کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اہداف کا انتخاب مصدقہ انٹیلی جنس اور سرحد پار دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہونے کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں کسی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔آپریشن سندور کے تحت، مسلح افواج نے بدھ کو پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔‘‘ یہ حالیہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کا سب سے فیصلہ کن حملہ ہے، جس میں۲۶؍ شہری مارے گئے تھے۔وزارت دفاع کے مطابق، ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے اندر چار اور پی او کے کے اندر پانچ دہشت گردی کے ٹھکانوں پر درست حملے کئے۔ وزارت نے بعد میں ویڈیو جاری کرکے آپریشن کے کامیاب ہونے کی تصدیق کر دی۔جبکہ پاکستانی حکام کو مبینہ طورپر متنبہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK