Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا: انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈا دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا قرار

Updated: August 15, 2026, 2:09 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کا انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈا بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا بن گیا، ہوائی اڈے سے۲۰۲۶ء کے پہلے نصف میں۳؍ کروڑ۸۳؍ لاکھ۹۰؍ ہزار بین الاقوامی مسافروں نے سفر کیا، جس سے اس نے لندن ہیتھرو اور سنگاپور چانگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جنوبی کوریا کا انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈا۲۰۲۶ء کے پہلے نصف میں بین الاقوامی مسافر ٹریفک کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جس نے۲۰۰۱ء میں اپنے افتتاح کے بعد پہلی بار یہ اعلیٰ مقام حاصل کیاہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کو انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارپوریشن (IIAC) کے حوالے سے بتایا کہ ہوائی اڈے نے جنوری سے جون کے درمیان۳؍ کروڑ۸۳؍ لاکھ ۹۰؍ ہزار بین الاقوامی مسافروں کی خدمات انجام دیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۶؍ اعشاریہ ۳؍ فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سورج گہن کے بعد ’آنکھوں میں درد‘ کی گوگل سرچز میں ۵؍ ہزار فیصد اضافہ

واضح رہے کہ ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے ابتدائی اعداد و شمار، جن میں۱۲۳۴؍ ہوائی اڈے شامل ہیں، نے انچیون کو لندن ہیتھرو (جس نے۳؍ کروڑ۷۷؍ لاکھ۷۹؍ ہزار بین الاقوامی مسافر سنبھالے) اور سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے (جس نے۳؍ کروڑ۴۵؍ لاکھ۳۰؍ ہزار مسافر سنبھالے) سے آگے رکھا۔مزید برآں انچیون عالمی درجہ بندی میں مسلسل اوپر چڑھا ہے، جو ۲۰۰۲ءمیں ۱۰؍ویں نمبر سے۲۰۱۸ء میں۵؍ویں اور۲۰۲۴ء میںتیسرے نمبر پر پہنچا، جب اس نے۷؍ کروڑ۶؍ لاکھ۷۰؍ ہزار بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اردگان کا فلسطین کے قیام کیلئے ’پُرعزم‘ حمایت جاری رکھنے کا اعلان

بعد ازاں ایئرپورٹ کارپوریشن  کے عہدیداروں نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کے نمونوں میں تبدیلیاں، بشمول امریکہ-ایران جنگ کے درمیان مشرق وسطیٰ کے بڑے مراکز میں ٹرانزٹ آپریشنز کی کمزوری، نے ممکنہ طور پر یورپ جانے والی کچھ ٹرانسفر ٹریفک کو انچیون کے راستے موڑ دیا ہے۔چھ ماہ کی مدت کے دوران انچیون میں ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد میں سال بہ سال۱۸؍ اعشاریہ ایک  فیصد اضافہ ہو کر۴۲؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار ہو گئی، جبکہ یورپی راستوں پر ٹرانسفر ٹریفک میں۶۳؍ اعشاریہ ۲؍ فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ تعداد۲؍ لاکھ۱۰؍ ہزار مسافروں تک پہنچ گئی۔ جبکہ دوسری سہ ماہی میں غیر ملکی مسافروں کا حصہ بھی انچیون کے کل مسافروں میں ریکارڈ۴۴؍ اعشاریہ ۴؍ فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK