• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنشن یافتگان کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کیلئے ۳۰؍ نومبرتک خصوصی مہم

Updated: November 02, 2026, 3:38 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

معمر شہری اور اہل پنشن یافتگان آدھار پر مبنی بائیو میٹرک یا چہرے کی تصدیق کے ذریعے موبائل فون ایپ پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تیار اور جمع کراسکتے ہیں۔

This campaign began on November 1st that is, yesterday. Photo: INN
یکم نومبر یعنی گزشتہ روز سے یہ مہم شروع ہوچکی ہے۔ تصویر: آئی این این

 مرکزی حکومت کے محکمہ پنشن  اور پنشنرز ویلفیئر(ڈی او پی پی ڈبلیو)کے ذریعے پنشن  یافتگان کیلئے لائف سرٹیفکیٹ یا ’’جیون پرمان پتر‘‘ جمع کرنے کی ۵؍ ویں ملک گیر مہم شروع کی جا رہی ہے۔  یہ مہم یکم  سے ۳۰؍ نومبر تک جاری رہے گی۔ ملک کے۲؍ ہزار سے زائد شہروں اور اضلاع میں یہ مہم منعقد کی جارہی ہے ۔پنشن  ہولڈرز کیلئے یہ مہم ہر سال چلائی جانے والی ایک لازمی مہم ہے۔ اس مہم کا مقصد یہ تصدیق کرنا ہوتا ہے کہ پنشن  حاصل کرنے والا شخص بقید ِ حیات ہے، تاکہ اس کی پنشن  بلا تعطل جاری رہ سکے۔محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر( مرکزی حکومت ) کے انڈر سیکریٹری دیپک گپتا نے گزشتہ دنوںاس مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ممبئی میں پے رول اینڈ اکاؤنٹس آفس کا دورہ کیا تھا۔

ریاستی حکومت کے پنشنرز اور فیملی پنشنرز کو پنشن کی باقاعدہ تقسیم کیلئے ہر سال نومبر کے مہینے میں اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے۔ اس عمل کو آسان بنانے کیلئے مرکزی حکومت کے’’جیون پرمان‘‘ سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس سہولت کے ساتھ، اہل پنشنرز آدھار پر مبنی بائیو میٹرک یا چہرے کی تصدیق کے ذریعے موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تیار اور جمع کرا سکتے ہیں۔

لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کا طریقہ

اب پنشن  ہولڈرز کو بینک یا سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ گھر بیٹھے ڈیجیٹل طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کیلئے درج ذیل  پروسیس پر عمل کیاجاتا ہے:

یہ بھی پڑھئے:شیئر بازار میں لسٹنگ سے بچانے کیلئے ٹاٹاسنس کی تنظیم نو کی تجویز

بزرگ شہریوں کو بینکوں یا سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر صرف ’جیون پرمان ایپ ڈاؤن لوڈ ‘کر کے اپنے چہرے کی تصدیق( فیس آتھنٹیکیشن)کے ذریعے منٹوں میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کروا سکتے ہیں۔مذکورہ ایپ سے اپنے چہرے کے ذریعے تصدیق کر سکتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ  فنگر پرنٹ یا آنکھ کی پتلی کو اسکین کرنے والی ڈیوائس کے ذریعے بھی یہ سرٹیفکیٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔

 روایتی اور متبادل طریقے

بینک برانچ جانا: پنشن  ہولڈر خود اپنے متعلقہ بینک کی برانچ میں جا کر لائف سرٹیفکیٹ فارم جمع کروا سکتا ہے۔

 ڈور اسٹیپ بینکنگ

اگر بزرگ شہری چلنے پھرنے سے قاصر ہوں، تو وہ بینک کی ڈور اسٹیپ سروس کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں بینک کا نمائندہ گھر آ کر بائیومیٹرک تصدیق کرتا ہے۔

پوسٹ مین سروس

انڈین پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعے پوسٹ مین بھی گھر آ کر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ بنانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اپنے پاس یہ تفصیلات تیار رکھیں

لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی جنہیں متعلقہ پنشن ر کو تیار رکھنا ہوگا:

۱) آدھار کارڈ

۲) موبائل نمبر (جو آدھار سے لنک ہو)

۳)پی پی او نمبر اور پنشن  بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات۔

پنشنرز اپنی پنشن کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کیلئے نومبر کے مہینے میں اس مہم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK