اسپرٹ ایئر لائن کے ذریعےڈ یمنشیا میں مبتلا شخص کو لاوارث چھوڑدیا گیا، جس کے بعد وہ شاہراہ پر چلتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،ائیر لائن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
EPAPER
Updated: May 09, 2026, 3:04 PM IST
اسپرٹ ایئر لائن کے ذریعےڈ یمنشیا میں مبتلا شخص کو لاوارث چھوڑدیا گیا، جس کے بعد وہ شاہراہ پر چلتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،ائیر لائن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسپرٹ ایئر لائنز کے خلاف مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دماغی کمزوری (cognitive condition) میں مبتلا ایک بزرگ مسافر کو، مدد کی درخواست کیے جانے کے باوجود، ہوائی اڈے پر اکیلا چھوڑ دیا۔ بعد میں وہ شاہراہ پر مردہ پایا گیا، جہاں وہ اکیلے بھٹکتے ہوئے پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ٹیکساس کے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔۷۵؍ سالہ مارکوس ہمبیرتو وندیل اوسوریو کے اہل خانہ نے چیک ان کے وقت ایئر لائن کو ان کی دماغی حالت سے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ہیوسٹن میں جہاز سے اترنے کے بعد انہیں مدد کی ضرورت ہوگی۔ بعد ازاں ایئر لائن نے یقین دہانی کرائی تھی، لیکن مقدمے کے مطابق، اس نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔خاندان اور دوست جارج بش انٹرکانٹیننٹل ہوائی اڈے کے آمد والے علاقے میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔ جب وہ نہیں آئے تو پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ بعد میں اوسوریو ایسٹیکس شاہراہ پر مردہ پائے گئے۔
یہ بھی پڑھئے: اسپین: پیڈرو سانچیز نے فرانسسکا البانیز کو’’آرڈر آف سول میرٹ‘‘ سے نوازا
اس بابت خاندان کا کہنا ہے کہ، وہاں تک پیدل پہنچنے میں انہیں کم از کم دو گھنٹے لگے ہوں گے۔ مزید برآں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’’متعدد گاڑیوں نے اوسوریو کو ٹکر ماری اور وہ جاں بحق ہوگئے،‘‘ تاہم اسپرٹ ایئر لائنز کی مدد فراہم کرنے میں ناکامی ہی ان کی موت کی قریبی وجہ تھی۔‘‘ خاندان کا کہنا ہے کہ تجارتی ایئر لائنز کسی معروف ذہنی معذوری والے مسافر کے لیے خصوصی مدد کی تصدیق کرکے کوئی مدد فراہم نہ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔خاندان کے وکیل نے اسے ’’ہر خاندان کا ڈراؤنا خواب‘‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ایئر کیریئر ایکسیس ایکٹ کے تحت تمام ایئر لائنز کو ہوائی اڈوں پر معذوری سے متعلق مدد فراہم کرنا لازمی ہے۔ذہن نشین رہے کہ اسپرٹ ایئر لائنز نے حال ہی میں دیوالیہ پن کا اعلان کیا ہے۔اوسوریو۸؍ جون۲۰۲۴ء کو ہونڈوراس سے امریکہ آئے تھے۔ وہ ہلکے ڈیمنشیا (بھولنے کا مرض) میں مبتلا تھے جو تناؤ سے بڑھ جاتا تھا۔