امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔
EPAPER
Updated: April 22, 2026, 2:07 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائےہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریباً ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے، ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ ۵؍ سو ملین ڈالر روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے آبنائےہرمزکی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے لیکن ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے۔ امریکی صدر بولے ۴؍روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکہ کبھی ڈیل نہیں کرسکےگا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی ، اینٹی ائیر کرافٹ اور رڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی ۲؍ بمباروں نے ختم کردیا تھا، ان کے رہنما بھی مر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آبنائے ہرمز بند ہونے سے ایران کو روزانہ ۵۰؍ کروڑ امریکی ڈالر کا نقصان: ٹرمپ
امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے اشارے ملے ہیں: ایرانی سفیر برائےیواین
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی ختم ہونےکی صورت میں اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ اپنے بیان میں امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ تہران کو کچھ ایسے اشارے ملے ہیں کہ امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ امیر سعیدایراوانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی ختم ہونےکی صورت میں ہی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے، آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات کی بحالی کے لیے شرط ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’لَو لاٹری‘‘ میں اکشے اوبیرائے اہم کردار ادا کریں گے
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے ۲۸؍ جہازوں کو واپس بھیجا ہے۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران کا دعویٰ ٰہے کہ اس کے کچھ بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کو توڑ کر آبنائے ہُرمُز سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔