Inquilab Logo Happiest Places to Work

پلاوا فلائی اوور کے تعمیری کام کے اسٹکچرل آڈٹ کو منظوری

Updated: August 08, 2025, 7:30 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli

ایم این ایس کے سابق رکن اسمبلی راجو پاٹل نے فلائی اوور کا معائنہ کرکے نشاندہی کی کہ پل کا کام انتہائی ناقص معیار کا ہے۔

The Palava Flyover Bridge has become this state in just a month. It was inaugurated in a hurry. Photo: INN
پلاوا فلائی اوور بریج محض ایک ماہ میں  یہ حالت ہوگئی ہے۔ اس کا افتتاح عجلت میں  کیا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این۔

گزشتہ ماہ کلیان- شیل پھاٹا روڈ پر ہونے والے ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پلاوا جنکشن پر تعمیر کردہ فلائی اوور بریج کا افتتاح عجلت میں کیا گیا تھا۔ تاہم فلائی اوور کا کام انتہائی ناقص درجہ کا ہونے کی وجہ سے پل پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے تھے۔ سابق رکن اسمبلی نے پل کا معائنہ کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو مکتوب دے کر وی جے ٹی آئی کی معرفت اسٹکچرل آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سنگین مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات نے وی جے ٹی آئی کی معرفت اسٹکچرل آڈٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 
شیل پھاٹا روڈ پر انتہائی مصروف پلاوا جنکشن پر ۷ ؍سال قبل دیسائی-کٹائی فلائی اوور بریج کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ جولائی کے پہلے ہفتہ میں شیوسینا (شندے) کے مقامی رکن اسمبلی نے محض کریڈٹ لینے کیلئے ادھورے اور نامکمل بریج کا افتتاح کردیا تھالیکن چند گھنٹوں بعد ہی بریج کی سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑنے سے اسے بند کردیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بامبےہائی کورٹ نےانسانی جانوں کےتحفظ کو اولیت دینےاورکبوتر خانہ سےمتعلق کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی

ایم این ایس کے سابق رکن اسمبلی راجو پاٹل نے فلائی اوور بریج کا معائنہ کرکے نشان دہی کی کہ پل کا کام انتہائی ناقص معیار کا ہے۔ انہوں نے فوراً وزیر اعلی دیویندر فرنویس کو مکتوب دے کر وی جے ٹی آئی کے معرفت اسٹکچرل آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ۵؍ اگست کو محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا اور متعلقہ محکمہ کو وی جے ٹی آئی کے ذریعہ آڈٹ کرنے کی ہدایت دی۔ 
واضح رہےکہ اس پل پر محض ایک ماہ میں بڑے بڑے گڑھے نظر آرہے ہیں جو کام کے ناقص معیار کی علامت ہے۔ نئے پل پر بڑے بڑے گڑھے پڑنے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹھیکیدار اور متعلقہ افسران کی ساز باز کا نتیجہ بتایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK