’بی آئی ایس‘ رجسٹریشن لازمی، اپریل ۲۷ءسے اطلاق، صارفین کیلئے راحت۔
EPAPER
Updated: September 23, 2026, 1:23 PM IST | Agency | New Delhi
’بی آئی ایس‘ رجسٹریشن لازمی، اپریل ۲۷ءسے اطلاق، صارفین کیلئے راحت۔
حکومت نے اسمارٹ فون اسکرین گارڈس کیلئےبی آئی ایس رجسٹریشن لازمی کر دیا ہے۔ اس کا براہِ راست اثر بازار میں فروخت ہونے والے کم معیار کے اسکرین گارڈس پر پڑے گا۔اب کمپنیوں کو بی آئی ایس کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد ہی انہیں فروخت کرنے کی اجازت ملے گی۔ مرکزی حکومت نے اسمارٹ فون صارفین کی حفاظت اور اسکرین گارڈس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اسمارٹ فون اسکرین گارڈز کیلئے مقرر کئے گئے نئے بی آئی ایس معیارات یکم اپریل ۲۰۲۷ء سے ملک بھر میں نافذ کر دیے جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ۲۰۲۷ءکے بعد بی آئی ایس رجسٹریشن اور مقررہ معیارات کے بغیر اسکرین گارڈز کی فروخت پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: اورنگ آباد: ایک ہی علاقہ کی ۳؍ لڑکیاں لاپتہ، والدین میں تشویش
صارفین کو فائدہ مگر قیمت بڑھے گی
بازار میں دستیاب سستے، نقلی اور جلد ٹوٹ جانے والے اسکرین گارڈس سے صارفین کو نجات ملے گی۔ مقررہ معیار کی وجہ سے ڈسپلے محفوظ رہے گا۔ اس سے بغیر برانڈ والے سستے چینی اسکرین گارڈز کی مارکیٹ پر روک لگے گی۔چونکہ بہتر معیار پر زیادہ خرچ آئے گا اسلئے اسکرین گارڈس ۱۰؍ سے۲۰؍فیصد تک مہنگے ہو سکتے ہیں۔ البتہ ان میں ٹچ رسپانس بہتر ہوگا اور آنکھوں کیلئے نقصان میں کمی آئے گی۔