Inquilab Logo

کھار اور گوونڈی کی مساجد کے زیراہتمام ووٹرس بیداری مہم کا خاطرخواہ اثر

Updated: March 26, 2024, 10:12 PM IST | Qutbuddin Shahid | Mumbai

ہزاروں خواتین، نوجوانوں اور عمررسیدہ افراد نے ووٹر آئی ڈی رجسٹریشن کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق مساجد سے اعلان کرنے اور اس بیداری مہم کا حصہ بننے کے سبب بڑی تعداد میں رائے دہندگان نے نہ صرف اپنے ناموں کا اندراج کرایا بلکہ غلطیاں بھی درست کرائیں۔

Voters are being guided in the camp organized during the voter awareness campaign.. Photo: INN
ووٹربیداری مہم کے دوران منعقدہ کیمپ میں رائے دہندگان کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ تصویر : آئی این این

الیکشن کے پیش نظررائے دہندگان میں بیداری لانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پولنگ فیصد بڑھایا جاسکے جس کیلئے سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیمیں سرگرم ہیں۔ اس دوران مساجد سے اعلان کرکے بھی رائے دہندگان میں بیداری مہم چلائی گئی اور انہیں ووٹرلسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج یا اس میں پائی جانے والی غلطیوں کودرست کرانے کی جانب توجہ دلائی گئی۔ان سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ ووٹرلسٹ میں اپنا نام ہے یا نہیں، اس کی تصدیق بھی کرلیں۔ اس کا خاطرخواہ اثر بھی ہوا ہے۔
لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر شہر کی کئی تنظیمیں مسلم علاقوں میں خصوصی طور پر ۱۸؍ سے ۲۵؍ سال کے نوجوانوں کو اس مہم کے ذریعہ ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کرنے کی اپیل کررہی ہیں ساتھ ہی خواتین اور بزرگوں کو بھی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کو یقینی بنانے پر آمادہ کرتے ہوئے کیمپ لگا رہی ہیں اور ان کے ناموں یا رہائشی پتہ میں غلطیوں کو درست کروانے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کرشنا نگرمیں مہواموئترا کے خلاف بی جے پی نے شاہی گھرانے کو میدان میں اُتاردیا ہے

اس سلسلہ میں گوونڈی کے مختلف علاقوں میں ووٹرس بیداری مہم چلاتے ہوئے گوونڈی نیو سنگم ویلفیئر سوسائٹی اور گوونڈی سٹیزن ویلفیئر فورم نے گوونڈی کی مختلف مساجد سے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اسی طرح آمچی ممبئی نامی سماجی و فلاحی گروپ کے ممبران نے میڈم آفتاب صدیقی کی سربراہی میں ایس وی روڈ کھا ر کے علاقے میں اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کیلئے مرکز اور دیگر مساجد سے اعلان کرتے ہوئےالیکشن میں  حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ اس مہم کے دوران گوونڈی کی مذکورہ دونوں تنظیموں کے نوجوانوں نے جہاں نئے ووٹروں کو رجسٹریشن کرانے اور پرانے رائے دہندگان کے ناموں اور رہائشی پتوں میں موجود غلطیوں کو درست کرنے کیلئے کیمپ بھی لگایا تھا ۔ اسی طرح خدمت نامی گروپ کے ممبران نے بھی اس ضمن میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ 
گوونڈی نیو سنگم ویلفیئر سوسائٹی اور گوونڈی سٹیزن ویلفیئر فورم کے سرگرم رکن فیاض عالم شیخ نے بتایا کہ ’’ نئے ووٹروں جس میں ۱۸؍ سال سے ۲۵؍ سال کی عمر کے نوجوان شامل ہے، میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں عدم دلچسپی پائی جاتی ہے اور اکثر مرد و خواتین  اور بزرگ بھی اس کی اہمیت سے ناواقفیت کی بنا پر ووٹ نہیں دیتے۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے مساجد سے اس کی اہمیت بتاتے ہوئے عوام سے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ساتھ ہی کیمپ بھی منعقد کیا جس کا خاطر خواہ فائدہ  پہنچا۔ کیمپ میں سیکڑوں نوجوانوں نے ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کرایاہے۔ اسی طرح متعدد مرد و خواتین اور بزرگوں نے اپنے ناموں یا رہائشی پتوں کو درست کرایا ہے۔
کھار ایس وی روڈ میں خدمت گروپ کے رکن محمد عرفان قاضی، ندیم غوری اور ایڈوکیٹ ہاشم شیخ نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محمد عرفان نے اس کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری کوشش یہ ہے کہ لوگ خصوصی طور پر مسلمان بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK