اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے جمعہ کے روز سوڈان میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا، جہاں اپریل۲۰۲۳ء سے خانہ جنگی جاری ہے۔
EPAPER
Updated: June 22, 2025, 6:02 PM IST | New York
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے جمعہ کے روز سوڈان میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا، جہاں اپریل۲۰۲۳ء سے خانہ جنگی جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے جمعہ کے روز سوڈان میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا، جہاں اپریل۲۰۲۳ء سے خانہ جنگی جاری ہے۔ٹرک نے ایک بیان میں کہاکہ ’’حالیہ لڑائی اور پہلے سے ہی ظالمانہ اور مہلک تنازع کے مزید سنگین ہونے کا شدید خطرہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے خدشات پیدا کر رہے ہیں۔‘‘انہوں نے سوڈان کے شمالی دارفور اور کورڈوفان خطوں میں جاری اور بڑھتے ہوئے تشدد کے ’’تباہ کن نتائج‘‘ کے بارے میں خبردار کیا، جہاں متعدد علاقوں سے شہری ہلاکتوں، جنسی تشدد، اغوا اور لوٹ مار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں غذائی امداد کے مرکز پر پھر فائرنگ، ۳۵؍ ہلاک
واضح رہے کہ سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ ،میں ہزاروں افراد کو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ ۳۰؍ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اس خانہ جنگی نے صحت کی سہولیات، گھروں اور بازاروں کو تباہ کر دیا ہے۔