Inquilab Logo Happiest Places to Work

نصف سے زائد امریکیوں کو ٹرمپ کی ایران پالیسی پر اعتماد نہیں: سروے

Updated: March 27, 2026, 5:01 PM IST | Washington

ایک سروے کے مطابق نصف سے زائد امریکیوں کوصدر ٹرمپ کی ایران پالیسی پر اعتماد نہیںہے، جبکہ اکثریت کی رائے ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی حد سے تجاوز کرگئی ہے۔

US President Donald Trump. Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی

ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ نصف امریکی بالغ افراد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق فوجی فیصلہ سازی پر کوئی اعتماد نہیں رکھتے، جبکہ ۵۹؍ فیصد عوام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس-این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے سروے کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اب اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ بڑھتے ہوئے خدشات کے باوجود صدر ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ تقریباً۴۰؍ فیصد پر برقرار ہے، تاہم عوام کی اکثریت اس تنازعے کے مزید طول دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران پر یقین: سابق سربراہ سی آئی اے

سروے میں سیاسی تقسیم بھی واضح طور پر سامنے آئی۔ تقریباً۹۰؍ فیصد ڈیموکریٹس اور۶۰؍ فیصد آزاد امیدواروں کا خیال ہے کہ امریکی حملے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ جبکہ ریپبلکن میں رائے منقسم ہے، نصف کے قریب فوجی کارروائی کو مناسب قرار دیتے ہیں۔امریکی عوام میں زمینی جنگ کو لے کر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ تقریباً۶۰؍ فیصد افراد ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کے خلاف ہیں، جس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت اور تقریباً نصف ریپبلکن شامل ہیں۔ اسی طرح ایرانی لیڈریا فوجی تنصیبات پر فضائی حملوں کی حمایت بھی محدود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امدادی قافلہ کیوبا پہنچا

اس کے علاوہ سروے میں صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر عدم اعتماد بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریباً نصف امریکی بالغ افراد کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک میں فوجی طاقت کے استعمال کے حوالے سے صدر ٹرمپ پر ان کا بہت کم یا کوئی اعتماد نہیں ہے۔جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اس تنازعے میں مزید ملوث ہوا تو یہ عوام کی بے چینی کو سیاسی چیلنج میں بدل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK