Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر، اکثریت ایران پر فوجی کارروائی کے خلاف: سروے

Updated: July 31, 2026, 2:27 PM IST | Washington

ایک سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ،جبکہ اکثریت ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے خلاف ہے،

US President Donald Trump. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

کوئنیپیاک یونیورسٹی کے نئے قومی سروے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قبولیت کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جس میں ووٹرز ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ سروے بدھ کو جاری کیا گیا۔سروے کے مطابق صرف ۳۲؍ فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ٹرمپ کی کارکردگی کو منظور کرتے ہیں، جبکہ۵۸؍ فیصد ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔جبکہ اکثریتی ووٹر (۶۰؍ فیصد) نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کی، جبکہ ۳۴ ؍فیصد اس کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: اگر آج انتخاب ہوئے تو حزب اختلاف حکومت بنانے کا اہل: پول

ڈیموکریٹس (۸۹؍ فیصد) اور آزاد امیدواروں (۶۹؍ فیصد) میں تھی، جبکہ ۷۴؍ فیصد ریپبلکن نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔سروے میں ۷۴؍ فیصد ووٹرز نے ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کی مخالفت کی، جبکہ صرف ۱۹؍ فیصد اس اقدام کے حامی ہیں۔ جبکہ نصف سے زیادہ ووٹرز (۵۵ ؍فیصد) کا خیال ہے کہ یہ فوجی کارروائی تقریباً ایک سال یا اس سے زیادہ جاری رہے گی، جبکہ ۳۵ ؍فیصد کو توقع ہے کہ یہ ایک سال سے تجاوز کر جائے گی۔جبکہ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ ۵۴ ؍فیصد ووٹرز کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ کامیاب نہیں ہو رہا، جبکہ ۳۶ ؍فیصد کہتے ہیں کہ وہ جیت رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی فوجیوں سے فون واپس لینے پرغور، ایران ان کی مدد سے حملے کررہا ہے: سینٹ کوم

 اس کے علاوہ معیشت، خارجہ پالیسی، تجارت اور امیگریشن پر بھی ٹرمپ کی درجہ بندی منفی رہی۔ صرف ۳۴ ؍فیصد نے معیشت سے متعلق ان کی کارکردگی  کو منظور کیا، جبکہ۶۲؍ فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ ۵۹؍ فیصد ووٹرز نے کہا کہ معیشت مزید خراب ہو رہی ہے، ۴۹؍ فیصد نے کہا کہ وہ مالی طور پر ایک سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ خراب حالت میں ہیں۔ مزید برآں امیگریشن پر، ۴۰ ؍فیصد نے ٹرمپ کے طرزِعمل کو منظور کیا، جبکہ ۵۷ ؍فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔واضح رہے کہ یہ سروے ۲۳ ؍سے ۲۷؍ جولائی تک ملک بھر میں ۹۶۳ ؍ رجسٹرڈ ووٹرز پر کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK