• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ صدارت کے مزید ۳؍ سال: امریکی ۲۰۲۸ء کےانتخابات کے بارے میں فکر مند: سروے

Updated: December 24, 2025, 3:09 PM IST | Washington

ایک نئے سروے کے مطابق، نصف امریکی اب سے۲۰۲۸ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں فکر مند ہیں، حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی اپنی دوسری مدتِ صدارت کا آغاز ہی کیا ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت میں تین سال باقی ہونے کے باوجود، بہت سے امریکی ۲۰۲۸ء کے صدارتی انتخابات کے بارے میںابھی سے فکر مند ہیں۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدر ڈونللڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

ایک نئے سروے کے مطابق، نصف امریکی اب سے۲۰۲۸ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں فکر مند  ہیں، حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی اپنی دوسری مدتِ صدارت کا آغاز ہی کیا ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت میں تین سال باقی ہونے کے باوجود، بہت سے امریکی ۲۰۲۸ء کے صدارتی انتخابات کے بارے میںابھی سے فکر مند  ہیں۔ سی این این اور ایس ایس آر ایس کے درمیان۴؍ سے۷؍ دسمبر کے دوران کیے گئے ایک سروے میں پتا چلا ہے کہ نصف امریکی بالغ پہلے ہی سے اگلے انتخابات کے بارے میںفکر مند  ہیں۔ تقریباً۲۲؍ فیصد نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں ’’بہت زیادہ‘‘ سوچتے ہیں، جبکہ۲۸؍ فیصد نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں قدرے  سوچتے ہیں۔ قریب دو تہائی جواب دہندگان نے کہا کہ ان کے ذہن میں ۲۰۲۸ء کے لیے کوئی خاص شخص نہیں ہے، جبکہ ایک تہائی نے کسی ممکنہ امیدوار کا نام لیا۔ریپبلکن اور قدامت پسندوں میں، نائب صدر جے ڈی وینس سرفہرست رہے۔ گیارہ فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ۲۰۲۸ء میں انتخاب لڑیں۔ سیکرٹری آف ا سٹیٹ مارکو روبیو کا تذکرہ۲؍ فیصد نے کیا، فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کاایک فیصد نے، اور ڈونالڈ ٹرمپ کاایک فیصد نے۔ بعد ازاںٹرمپ ایک اور انتخاب لڑنے کی بات کرتے ہیں، لیکن آئین کی ۲۲؍ویں ترمیم کے تحت انہیں دوبارہ انتخاب لڑنے سے روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ انتظامیہ نے ۹۵؍ ہزار سے زائد ویزے منسوخ کئے، ہزاروں غیر ملکی طلبہ متاثر

جبکہ ڈیموکریٹک ، کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر  کیلیفورنیا کے گورنر گیوِن نیوسم سرفہرست رہے، جہاں۶؍ فیصد جواب دہندگان نے ان کا نام لیا۔سابق نائب صدر کملا ہیرس۳؍ فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، نیویارک کی نمائندہ الیگزانڈریا اوکاسیو کورٹیز کو۲؍ فیصد حمایت ملی۔ سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن پٹ بیوٹیجیج کا تذکرہ ایک فیصد نے کیا۔کچھ جواب دہندگان نے ایسی شخصیات کے نام بھی لیے جو یا تو نااہل ہیں یا انہوں نے انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ ان میں سابق صدر بارک اوباما، سابق خاتون اول مشیل اوباما، اور ایریزونا کے سینیٹر مارک کیلے شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کوایک فیصد حمایت ملی۔ صرف ایک جواب دہندہ نے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے نام لیے، اور سی این این کو بتایا کہ وہ ’’مٹ رومنی یا مارک کیلے‘] کو ترجیح دیں گے۔

اگلے صدر میں ووٹرز کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا مادورو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ، وینزویلا پر دباؤ میں اضافہ

جب رائے دہندگان سے پوچھا گیا کہ وہ اگلے صدر میں کون سی خوبیاں اہم سمجھتے ہیں، بارہ فیصد نے کہا کہ وہ ایک ایسا صدر چاہتے ہیں جو سچا ہو اور جھوٹ نہ بولے۔ مزید ۹؍ فیصد نے کہا کہ وہ ایسا شخص چاہتے ہیں جو ہمدرد، درد مند ہو۔ جب اہم مسائل کے بارے میں پوچھا گیا تو زندگی کی لاگت سرفہرست رہی۔ چھ فیصد جواب دہندگان نے اس کا تذکرہ کیا۔دیگر مسائل کا تذکرہ کم ہوا۔ تین فیصد نے کہا کہ وہ ایسا صدر چاہتے ہیں جو ’’امریکہ اول‘‘ پر توجہ مرکوز کرے یا غیر ملکی معاملات پر امریکی مفادات کو ترجیح دے۔ صحت کی دیکھ بھال، خارجہ پالیسی، اور وفاقی اخراجات کا تذکرہ۲؍ فیصد جواب دہندگان نے کیا۔
دریں اثناء ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب لڑنے کی خبریں بھی گردش میں ہیں، جس کا اشارہ خود ـٹرمپ نے دیا ہے، حالانکہ امریکی آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، لیکن انہوں نے ترمیم کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اور ۔ٹرمپ ۲۰۲۸؍ کی ٹوپیاں ابھی سے تقسیم کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK