Inquilab Logo

وزیراعلیٰ کے بیٹے کیخلاف پارٹی ٹکٹ دیتی ہے تو میں مقابلہ کروں گی: سشما اندھارے

Updated: February 29, 2024, 4:36 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کولسے واڑی میں واقع شیوسینا شاکھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما اندھارے نے کہا کہ کلیان لوک سبھا حلقہ سے وزیر اعلیٰ کے بیٹے شری کانت شندے ( رکن پارلیمان)کو شکست دینا مشکل کام نہیں ہے اور میں اسے کوئی چیلنج بھی نہیں سمجھتی ہوں۔

Sushma Andhare addressing the press conference. Photo: INN
سشما اندھارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

پچھلے کئی مہینوں سے سیاسی حلقوں میں خبریں گشت کررہی ہیں کہ ادھو ٹھاکرے گروپ کی جانب سے کلیان لوک سبھا حلقہ سے سشما اندھارے امیدوار ہوں گی۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سشما اندھارے نے کہا کہ میرا نام سرخیوں میں ضرور ہے مگر مجھے پارٹی کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی مجھے وزیر اعلیٰ کے بیٹے کے خلاف ٹکٹ دیتی ہے تو میں ضرور مقابلہ کروں گی۔ 
’مکت سنواد ابھیان‘ کے تحت شیوسینا(ادھو) کی ترجمان سشما اندھارے نے کلیان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اگروال کالج کے طلبہ سے بات چیت کی۔ کولسے واڑی میں واقع شیوسینا شاکھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما اندھارے نے کہا کہ کلیان لوک سبھا حلقہ سے وزیر اعلیٰ کے بیٹے شری کانت شندے ( رکن پارلیمان)کو شکست دینا مشکل کام نہیں ہے اور میں اسے کوئی چیلنج بھی نہیں سمجھتی ہوں۔ 
بی جے پی منوج جرانگے کے مراٹھا ریزرویشن کی ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس پر سشما اندھارے نے براہ راست نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کل سے ایس آئی ٹی کی جانچ کاجو ڈراما شروع ہے۔ ایسا لگتا ہے فرنویس کہیں پے نگاہیں، کہیں پر نشانہ کے مصداق ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کا نام لے رہے ہیں جبکہ ان کا اصل ٹارگیٹ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ہیں۔ انہیں براہ راست وزیر اعلیٰ کا نام لینا چاہئے۔ 
کلیان میں بڑھتے جرائم پر سشما اندھارے نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی گنپت گائیکواڑ نے شندے صاحب کے دست راست کو پولیس اسٹیشن میں گولی ماری ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گینگ وار عروج پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK