Inquilab Logo Happiest Places to Work

بینک منیجر کی بدزبانی پر سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کے لیڈر نے تھپڑ جڑ دیا

Updated: August 01, 2026, 9:51 AM IST | Buldhana

قرض معافی کے تعلق سے استفسار کرنے والے کسانوں سے منیجر نے کہہ دیا ’’ بار بار کیوں چلے آتے ہو، یہ بینک کیا تمہارے باپ کا ہے؟‘‘

Amul Patil attacking a bank manager. Photo: INN
امول پاٹل بینک منیجر پر حملہ کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

مہا راشٹر حکومت نے کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ ان کسانوں کی فہرست جاری کر رہی ہے جنہیں اس قرض معافی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لہٰذا  کسان بینک جا کر میں پوچھ تاچھ کر رہے ہیں کہ آیا ان کا نام قرض معافی اسکیم کی فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔ تاہم، اس دوران، بینک ملازمین اور کسانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بلڈانہ  میں واقع کھام گائوں کے ایک بینک میں پیش آیا۔ یہاں سوابھیمانی شیتکری سنگٹھناکے ضلع صدر نے بینک منیجر کو سیدھے تھپڑ مار دیا۔ وجہ یہ تھی کہ منیجر نے ایک کسان کے ساتھ بدزبانی کی تھی۔ 

یہ واقعہ بلڈانہ ضلع کے کھامگاؤں میں سینٹرل  بینک کی برانچ میں پیش آیا۔ سوابھیمانی ضلع صدر امول پاٹل کھامگاؤں میں سنٹرل بینک گئے تھے۔ انہوں نے قرض معافی اسکیم کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔اس وقت قرض معافی کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے کی غرض سے اور بھی کسان وہاں موجود تھے۔بینک ملازمین ان کسانوں کو ٹھیک سے جواب نہیں دے رہے تھے۔ بار بار سوال پوچھنے پر بینک منیجر ان کسانوں کے ’باپ پر چلا گیا‘۔

یہ بھی پڑھئے: آج امیت شاہ پونے میں، کانگریس کو پولیس نے احتجاج کی اجازت دی

امول پاٹل نے بینک  منیجر کویہ کہہ کر تھپڑ جڑ دیا کہ ’’ تم کسانوں کے باپ تک کیسے گئے؟‘‘  سوابھیمانی کے ضلع صدر امول پاٹل نے بینک منیجر شیواجی کڑ پر الزام لگایا ہے کہ وہ قرض معافی کی فہرست کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے والے کسانوں کو ٹھیک سے جواب نہیں دے رہے تھے۔ جب کسانوں نے ان سے اصرار کیا تو وہ کہنے لگے ’’آپ بار بار بینک کیوں آتے ہیں؟ کیا بینک آپ کے باپ کا ہے؟ ‘‘ امول پاٹل کا کہنا  تھا کہ ’’ یہ لوگ کسانوں کو ذلیل کر رہے ہیں۔ انہیں۵؍ لاکھ روپے بھرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور ان اسے پوچھ رہے ہیں کہ یہ بینک تمہارے باپ کا ہے کیا؟ کسانوں کے باپ تک جانے والے یہ کون ہوتے ہیں؟‘‘ انہوں نے کہا ’’ ہم نے کسانوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر انہیں مارا  ہے  اگر کسانوں کو اسی طرح ہراساں کیا جاتا رہا تو سوابھیمانی  شیتکری سنگٹھنا سخت احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK