• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سید مشتاق علی ٹرافی: ویبھو سوریا ونشی کی سنچری کے باوجود ٹیم ہار گئی

Updated: December 02, 2025, 7:56 PM IST | Kolkata

پرتھوی شا کی شاندار ففٹی مہنگی ثابت ہوئی، جنہوں نے آخری اوور میں میچ کا رخ موڑ دیا۔سید مشتاق علی ٹرافی ۲۶۔۲۰۲۵ء میں ویبھو سوریا ونشی نے ریکارڈ سنچری بنائی ۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:PTI
ویبھوسوریا ونشی۔ تصویر:پی ٹی آئی

 پرتھوی شا، جنہوں نے اپنی سابقہ ٹیم ممبئی چھوڑ کر مہاراشٹر میں شمولیت اختیار کی، نے سید مشتاق علی ٹرافی۲۶۔۲۰۲۵ء میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا۔ انہوں نے بہار کے خلاف نصف سنچری بنائی جس نے ویبھو سوریاونشی کی سنچری کو زیر کر دیا۔ ویبھو نے اس سے قبل۶۱؍ گیندوں پر۱۰۸؍رن  کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔
 سید  مشتاق علی ٹرافی، ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ کی سب سے باوقار ٹی ۲۰؍ لیگ میں۲؍دسمبر کو ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔ ویبھو سوریاونشی نے ابتدا میں ۶۱؍ گیندوں پر۱۰۸؍رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، لیکن پرتھوی شا کے۳۰؍ گیندوں پر۶۶؍ رنز نے۱۴؍ سالہ ابھرتے ہوئے سپر اسٹار پر چھایا رہا۔ مہاراشٹر نے بہار کو ۳؍ وکٹوں سے شکست دی۔
کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ویبھو نے ٹی ۲۰؍   فارمیٹ میں ۳۰۰۰؍ رنز مکمل کر لیے۔ ویبھو کا بلے ان کی پچھلی تین اننگز میں خاموش رہا تھا، لیکن۰۴ء۱۷۷؍ کے اسٹرائیک ریٹ، سات چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ ان کی ٹیم بہار نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر۱۷۶؍ رنز تک پہنچا دیا۔جواب میں مہاراشٹر کے کپتان پرتھوی شا نے اکیلے ہی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ شا نے دوسرے ہی اوور میں آؤٹ ہونے والے ارشین کلکرنی کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ اگرچہ تیسرے نمبر کے بلے باز مندر بھنڈاری کو۱۱؍ گیندوں میں۴؍ رنز بنانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انھوں نے شا کے ساتھ۵۷؍ رنز کی شراکت داری کی۔

یہ بھی پڑھئے:چامنڈا دیوی کا مذاق اڑانے پر رنویر سنگھ نے معافی مانگ لی

پرتھوی نے اپنی اننگز میں کتنے چوکے اور چھکے لگائے؟
پرتھوی شا نے مہاراشٹر کو ۱۰۰؍ سے آگے بڑھایا، لیکن ۱۰؍ویں اوور میں خالد عالم نے آؤٹ کر دیا۔ آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے۱۱؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۶۶؍ رنز بنائے تھے۔ شا نے سلیکٹرز کی نظروں سے غائب ہونے سے پہلے ہندوستان کے لیے پانچ ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور ایک ٹی ۲۰؍ کھیلا۔

یہ بھی پڑھئے:اشون نے بلے بازوں میں جارحانہ سوچ پیدا کرنے کیلئے پورا کریڈٹ راہل دراوڑ اور روہت شرما کو دیا

آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں پرتھوی شا کیوں فروخت نہیں ہوئے؟
پرتھوی شا نے رنجی ٹرافی کے پہلے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچوں میں ۶۷؍کے  اوسط سے۴۷۰؍رنز بنائے تاہم گزشتہ سال ممبئی کے ساتھ ان کی کارکردگی خراب رہی اور وہ رنجی ٹرافی کی چار اننگز میں صرف ۵۹؍ رنز ہی بنا سکے جس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ خراب فارم اور نظم و ضبط کی وجوہات کی وجہ سے، شا پچھلے سال کے آئی پی ایل میں بھی فروخت نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK