Inquilab Logo Happiest Places to Work

شام: بشارالاسد کے کزن کو جنگی جرائم کی پاداش میں سزائے موت

Updated: August 18, 2026, 9:04 PM IST | Damascus

شام کی ایک عدالت نے سابق صدر بشارالاسد کے کزن کو جنگی جرائم کی پاداش میں سزائے موت سنائی ، یہ الاسد خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف ذاتی حاضری میں پہلی سزائے موت ہے۔

Wasim al-Assad, cousin of Bashar al-Assad. Photo: X
بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد۔ تصویر: ایکس

 شامی عدالت نے معزول حکمران بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد کو ملک کے قریباً۱۴؍ سالہ تنازع کے دوران کیے گئے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی۔   جیسا کہ شامی عرب نیوز ایجنسی (سانا) نے منگل کو بتایاکہ دمشق کی چوتھی فوجداری عدالت نے وسیم الاسد کو متعدد پیشگی قتل، تشدد اور سفاکی کی کارروائیوں سمیت متعدد الزامات میں مجرم پایا۔جج فخرالدین العریان نے کہا کہ جرائم میں ’’تشدد اور سفاکی کے ساتھ قتل‘‘ شامل تھے اور انہیں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا حکم

سماعت کی فوٹیج میں وسیم الاسد کو ملزمان کے پنجرے میں دکھایا گیا، جب ججوں نے ذاتی مقدمے کی سماعت کے بعد یہ سزا سنائی۔جبکہ  کہ یہ فیصلہ انہیں الاسد خاندان کا پہلا رکن بناتا ہے جسے دسمبر ۲۰۲۴ءمیں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے پر سزائے موت ملی ہے۔بشار الاسد اور ان کے بھائی مہر الاسد کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے، لیکن ان کی غیرحاضری میں سماعت ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کو عوامی بغاوت کا سامنا تھا،جس کے خلاف ان کی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کارروائی کی تھی، جس میں ہزاروں مظاہرین کی ہلاکت ہوئی تھی، اس کے علاوہ ہزاروں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا، تاہم آخرکار باغیوں کے پیش قدمی کے بعد دسمبر۲۰۲۴ء میں اپنی الاسد حکومت کا خاتمہ ہوگیا، اور خود بشارالاسد روس فرار ہو گئے ۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے تازہ اشتعال انگیز بیان پر ایران کا سخت رد عمل

بعد ازاں وسیم الاسد کے خلاف یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام کی نئی حکومت سابق عہدیداروں اور الاسد حکومت سے وابستہ شخصیات کے خلاف تنازع کے دوران مبینہ جرائم کے سلسلے میں قانونی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK