• Sun, 07 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو حکومت نے ۳۶۶۶۰؍ کروڑ کی سرمایہ کاری کے لیے۹۱؍ معاہدوں پر دستخط کیے

Updated: December 07, 2025, 6:06 PM IST | Chennai

تمل ناڈو میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اتوار کو مدورائی شہر میں منعقد تمل ناڈو رائزنگ سرمایہ کار اجلاس میں وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں کل ۹۱؍معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

M K Stalin.Photo:INN
ایم کے اسٹالن۔ تصویر:آئی این این

 تمل ناڈو میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اتوار کو مدورائی شہر میں منعقد تمل ناڈو رائزنگ  سرمایہ کار اجلاس میں وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں کل ۹۱؍معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جس سے ریاست میں  ۳۶۶۶۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ 
توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں کیے گئے ان معاہدوں سے۵۶۷۶۶؍ افراد کو روزگار ملے گا۔ ان معاہدوں میں ریاست کے مختلف اضلاع میں پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ اقتصادی ترقی کو فروغ ملے۔   ایک طرف جہاں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے محکمہ نے۴۶؍ معاہدوں پر دستخط کرتے ہوئے۱۵ء۳۵۵۶۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی دعوت دی، وہیں چھوٹے اور درمیانی کاروباری ادارے کے محکمہ نے۲۰ء۱۱۰۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے۴۵؍ معاہدے کیے۔ 

یہ بھی پڑھئے:انڈیگو کا بحران چھٹے روز میں داخل: ۶۵۰؍ پروازیں منسوخ

ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری فروغ دینے والے محکمہ کے معاہدوں سے۵۲۰۶۰؍ ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ چھوٹے اور درمیانی کاروباری ادارے کے معاہدوں سے۴۷۰۶؍ ملازمتیں ملنے کی توقع ہے۔ تمل ناڈو میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے یہ اجلاس کوئمبتور میں منعقد اسی طرح کے اجلاس کے بعد ہو رہا تھا۔ کوئمبتور کے اجلاس میں کل ۱۵۸؍ معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے، جس سے۴۳۸۴۴؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ستمبر میں  اسٹالن کے یورپ کے دورے کے دوران ریاست میں ۱۵۵۱۶؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔  اسٹالن نے جرمنی اور برطانیہ کے اپنے دوروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعلیٰ کمپنیوں کے ساتھ کل ۳۳؍ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں۱۵۵۱۶؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK