ٹی سی ایس نے چوتھی سہ ماہی میں ۱۳؍ ہزار ۷۱۸؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۲ء۲؍ فیصد زیادہ ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 4:17 PM IST | Mumbai
ٹی سی ایس نے چوتھی سہ ماہی میں ۱۳؍ ہزار ۷۱۸؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۲ء۲؍ فیصد زیادہ ہے۔
ٹی سی ایس نے کہا کہ اب کسی کی ملازمت نہیں جائے گی ، تنخواہ بھی بڑھے گی۔ ملک کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز( ٹی سی ایس) نے کہا کہ کمپنی میں بر طرفی کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ اب کمپنی اپنے اسٹینڈرڈ انکریمنٹ سائیکل پر واپس آ رہی ہے۔ یعنی اب کمپنی اپنی معمول کی حالت میں آ جائے گی جس سے تنخواہ میں اضافے سے متعلق کوئی غیر یقینی صورتحال رہے گی اور نہ ہی طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹی سی ایس کا اسٹینڈرڈ سائیکل ہر سال یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جس میں گزشتہ سال تاخیر ہوئی تھی۔
درحقیقت، جولائی ۲۰۲۵ءمیں کمپنی نے بڑے پیمانے پر برطرفی کا اعلان کیا تھا، جو اس کے عالمی ورک فورس کا تقریباً۲؍ فیصد (تقریباً۱۲؍ ہزار۲۶۱؍ ملازمین) تھا۔ اس کے پیچھے اسٹرکچرل ری اسٹرکچرنگ اوراے آئی (مصنوعی ذہانت) جیسی ٹیکنالوجیز کے مطابق خود کو ڈھالنے کی وجہ بتائی گئی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ سے ملازمین تنخواہ میں اضافے اور اپنی ملازمت کے تحفظ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے تھے لیکن کمپنی کے نئے فیصلے سے اب ان ملازمین کو راحت ملنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بینک دھوکہ دہی معاملے میں انل امبانی کو راحت نہیں ملی
کمپنی کی حالت بحال
کمپنی کے سی ای او کے کریتی واسن کے مطابق مضبوط مالی کارکردگی،ڈیمانڈمیں بہتری اور کاروباری ماحول سے متعلق بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے کمپنی دوبارہ اپنی پرانی حالت میں آ گئی ہے۔ ٹی سی ایس نے چوتھی سہ ماہی میں۱۳؍ ہزار ۷۱۸؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں۱۲ء۲؍فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی آمدنی بھی۹ء۶؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۷۰؍ ہزار۶۹۸؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔کمپنی نے حالیہ عرصے میں۱۲؍ بلین ڈالر کے نئے معاہدے بھی حاصل کئے ہیں جن میں کئی بڑے سودے شامل ہیں۔ ان تمام عوامل نے کمپنی کو اپنی سابقہ مستحکم پوزیشن میں واپس آنے میں مدد دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایل پی جی کی پیداوار میں کمی، درآمد بھی آدھی ہو گئی
ٹی سی ایس میں تنخواہ میں اضافہ کیسےہوتاہے؟
ٹی سی ایس میں کارکردگی کی بنیاد پر ہر سال تنخواہ میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو عموماً ڈبل ڈیجٹ شرح سے تنخواہ میں اضافہ ملتا ہے۔ جبکہ زیادہ تر ملازمین کے لئے عام اضافہ کارکردگی کی درجہ بندی اور عہدے کے مطابق تقریباً۴ء۵؍ فیصد سے۷؍ فیصد کے درمیان ہوتا ہے۔