فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔’’ٹاکسک‘‘ کا ٹیزر ایک وسیع، رنگین اور بے رحم سنیما کی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں کبھی سرکس کا سیٹ اپ نظر آتا ہے تو کبھی مشرقی ایشیائی ٹچ والا بیک ڈراپ۔ کہانی مختلف ادوار میں گھومتی ہے۔
یش کی فلم ٹاکسک۔ تصویر:آئی این این
فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔’’ٹاکسک‘‘ کا ٹیزر ایک وسیع، رنگین اور بے رحم سنیما کی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں کبھی سرکس کا سیٹ اپ نظر آتا ہے تو کبھی مشرقی ایشیائی ٹچ والا بیک ڈراپ۔ کہانی مختلف ادوار میں گھومتی ہے، جہاں ہر فریم میں تاریکی اور ایچ ڈی وائبس نمایاں ہیں۔ اس ویژول دھماکے کے پیچھے نہ صرف ایکشن ہے بلکہ ایک گہری کہانی اور تیز دھڑکنوں کا احساس بھی صاف سنائی دیتا ہے۔
اس سنیمائی طوفان کے مرکز میں بیچ و بیچ کھڑے راکنگ اسٹار یش موجود ہیں اور اس بار ان کا ٹرانسفارمیشن مکمل طور پر ایک نئے جنم جیسا ہے۔ کبھی وہ دبلے اور پھرتیلے سائے کی طرح نظر آتے ہیں تو کبھی جنگ میں تپ کر بنے ایک مضبوط اور سخت بدن والے جنگجو کے طور پر۔ ان کا ہر روپ ان کے زبردست ڈسپلن اور محنت کی کہانی بیان کرتا ہے۔ لیکن یہ صرف جسمانی تبدیلی کی بات نہیں ہے؛ یش ہر روپ میں الگ باڈی لینگویج، تیکھے تاثرات اور اداکاری کی گہری تہیں لے کر آئے ہیں۔ یہ کردار ان کے پچھلے کرداروں سے بالکل مختلف اور ایک نئی سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ان کے اب تک کے سفر میں ایسا روپ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، جو کہ سپر اسٹار کے لیے ایک بولڈ اور فریش چیپٹر ہے۔
ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ ہی میکرز نے ایک سیدھی مگر ہائی وولٹیج وارننگ دی ہے کہ ’’ اٹس گونّا گیٹ کریزی۔‘‘ یہ ٹیزر کنڑ، ہندی، تیلگو، تمل اور ملیالم سمیت پانچوں زبانوں میں دھوم مچا رہا ہے۔ یش اور گیتو موہن داس کی تحریر اور گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بیک وقت کنڑ اور انگریزی زبانوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ڈب شدہ ورژن ہندی، تیلگو، تمل اور ملیالم سمیت کئی زبانوں میں ریلیز ہوں گے۔وینکٹ کے نارائن اور یش کی جانب سے کے وی این پروڈکشنز اورمانسٹر مائنڈ کریشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹاکسک‘‘۱۹ مارچ ۲۰۲۶ء کو سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK