تلنگانہ کے وزیرزراعت ٹی ناگیشورراؤ نے کہا ہے کہ سی سی آئی کی جانب سے طلب کردہ ٹینڈرس ۱۰؍ اکتوبر کو کھولے گئے، جن میں مجموعی طور پر۳۲۸؍ جیننگ ملز شریک تھیں اور ٹیکنیکل ٹینڈرس کل تک مکمل ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 12, 2025, 7:07 PM IST | Hyderabad
تلنگانہ کے وزیرزراعت ٹی ناگیشورراؤ نے کہا ہے کہ سی سی آئی کی جانب سے طلب کردہ ٹینڈرس ۱۰؍ اکتوبر کو کھولے گئے، جن میں مجموعی طور پر۳۲۸؍ جیننگ ملز شریک تھیں اور ٹیکنیکل ٹینڈرس کل تک مکمل ہو گئے ہیں۔
سی سی آئی کی جانب سے طلب کردہ ٹینڈرس ۱۰؍ اکتوبر کو کھولے گئے، جن میں مجموعی طور پر۳۲۸؍ جیننگ ملز شریک تھیں اور ٹیکنیکل ٹینڈرس کل تک مکمل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ٹینڈرس کے عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جیننگ ملز کی فہرست ضلع کلکٹرس کو فراہم کی جائے اور بعد ازاں ان ملز کو کپاس خریداری مراکز کے طور پر نوٹیفائی کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: آر بی آئی گورنر :سونے نے خام تیل کی جگہ لے لی ہے
عہدیداروں نے بتایا کہ کپاس کی خریداری کے لئے سی سی آئی کی جانب سے متعارف کروائی گئی کپاس کسان ایپ پر کسانوں کو رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ وزیر نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے دوران کسان کسی بھی تکنیکی مشکلات کا سامنا نہ کریں اور متبادل انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض کسان موبائل نمبر تبدیل کرنے کی وجہ سے ایپ میں لاگ ان کرنے میں دشواری محسوس کر سکتے ہیں جس پر زرعی شعبہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کسانوں کو آدھار نمبر اور اوٹی پی کے ذریعہ لاگ ان کرنے کی سہولت دی جائے اور ڈیٹا بیس میں موجود نہ ہونے والے کسانوں کے لئے نئی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔
ناگیشورراؤ نے زرعی اور مارکیٹنگ شعبوں کے عہدیداروں کے ساتھ کپاس کی خریداری پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ریاست بھر کے زرعی عہدیداروں کے لئے۲۹؍ ستمبر سے ۸؍ اکتوبر تک کپاس کسان ایپ پر سلاٹ بکنگ اور رجسٹریشن کے عمل پر تربیتی پروگرام منعقد کئے گئے۔