اتوار کو دی ہیگ میں سیکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ یہ ریلی’فری فلسطین بائیکرز‘ نامی گروپ نے منعقد کی تھی جس میں نہ صرف نیدرلینڈز بلکہ پڑوسی ممالک جرمنی اور بلجیم سے بھی لوگ شریک ہوئے۔
EPAPER
Updated: September 01, 2025, 6:02 PM IST | Hague
اتوار کو دی ہیگ میں سیکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ یہ ریلی’فری فلسطین بائیکرز‘ نامی گروپ نے منعقد کی تھی جس میں نہ صرف نیدرلینڈز بلکہ پڑوسی ممالک جرمنی اور بلجیم سے بھی لوگ شریک ہوئے۔
اتوار کو دی ہیگ میں سیکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ یہ ریلی’فری فلسطین بائیکرز‘ نامی گروپ نے منعقد کی تھی جس میں نہ صرف نیدرلینڈز بلکہ پڑوسی ممالک جرمنی اور بلجیم سے بھی لوگ شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء مالی فیلڈ اسکوائر پر جمع ہوئے اور پھر شہر کی اہم شاہراہوں پر ایک قافلے کی شکل میں نکلے۔ یہ جلوس کئی اہم مقامات سے گزرا جن میں عالمی عدالت انصاف اور ڈچ پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ بہت سے موٹر سائیکل سوار فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور روایتی کفایہ اسکارف پہنے ہوئے تھے۔ قافلہ بعد میں واپس اپنے آغاز کے مقام پر پہنچاجہاں ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: افغانستان زلزلہ: افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی،۸۰۰؍ سے زائد ہلاک
واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں تقریباً ۶۳؍ہزار ۵۰۰؍ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ قحط کی صورتحال میں اضافہ ہوتے ہوئے غزہ پٹی دوسرے سال بھی نسل کشی کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامن نیتن یاہو اور اُن کے سابق وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اسرائیل کو غزہ پر اپنی جنگ کے باعث عالمی عدالتِ انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔