Inquilab Logo

قدیم سائن بریج آج شب ۱۲؍ بجے سے بند کردیاجائیگا

Updated: March 26, 2024, 10:15 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

۲؍ برس بعد ٹریفک کیلئے کھلنے کا امکان۔ مشرقی اور مغربی علاقوں کو جوڑنے والے متبادل راستوں پر شدید ٹریفک سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Old sign bridge which will be closed for traffic. Photo: Satij Shinde
قدیم سائن بریج جسے ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا۔ تصویر:ستیج شندے

سینٹرل ریلوے انتظامیہ اور ممبئی ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ۱۲؍ بجے سے قدیم سائن بریج از سر نو تعمیر کیلئے ۲؍ برسوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔سائن روڈ اوور بریج   بند ہونے سے جن متبادل راستوں پر ٹریفک کا مسئلہ بڑھ جائے گا ، ان میں ’سانتا کروز -چمبور لنک روڈ‘ بھی شامل ہے جو ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو ایل بی ایس روڈ سے جوڑتا ہے اور دھاراوی کے درمیان سے گزرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کھار اور گوونڈی کی مساجد کے زیراہتمام ووٹرس بیداری مہم کا خاطرخواہ اثر

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس بریج کو بند کرنے کیلئے مختلف تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ پہلے اسے ۲۰؍ جنوری کو منہدم کیا جانا تھا لیکن مقامی افراد کی مخالفت اور مقامی رکن پارلیمان راہل شیوالے کی مداخلت سے ۲۸؍ فروری کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ البتہ اس وقت بھی طلبہ کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا فیصلہ ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے بورڈ امتحانات ختم ہونے تک موخر کردیا گیا تھا۔
 اب ۱۹؍ مارچ کو ایچ ایس سی کا اور ۲۶؍ مارچ کو ایس ایس سی بورڈ کا امتحان ختم ہوچکا ہے اس لئے اسے ۲۸؍ مارچ سے قدیم پل کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انگریزی کیلنڈر کے حساب سے ۲۸؍ مارچ بدھ کی شب ۱۲؍ بجے سے شروع ہوجائے گا اس لئے اسی وقت سے اسے ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا۔
 اس پل کو منہدم کرکے صرف اس کی از سر نو تعمیر نہیں کی جائے گی بلکہ انہدام کے بعد کرلا اور سی ایس ایم ٹی کے درمیان ریلوے کی پانچویں اور چھٹی لائن بھی بچھائی جائے گی۔ ریلوے کی پٹریوں میں اضافہ سے اس لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت میں بہتری سے مسافروں کو بھی سہولت ہونے کا امکان ہے۔
 واضح رہے کہ سائن بریج ۲۷؍ میٹر طویل ہے اور اس کے درمیان میں ۲؍ جگہ ستون ہیں جبکہ نیا بریج ۵۲؍ میٹر طویل ہوگا اور اس کے درمیان میں ستون نہیں ہوں گے جس سے ٹرین کی نئی پٹریاں بچھانے میں سہولت ہوگی۔ سینٹرل ریلوے کے ایک افسر کے مطابق نئے بریج کو درمیان میں ستون لگائے بغیر جدید تکنیک سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ پانچویں اور چھٹی ریلوے ٹریک کیلئے جگہ بنائی جاسکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK