• Thu, 22 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میراروڈ ریلوے اسٹیشن کی کایا پلٹ

Updated: October 22, 2026, 4:26 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road

۹۰ ؍کروڑ کی لاگت سے تزئین و تجدید کاری آخری مراحل میں۔ خودکار زینے اور لفٹ نصب، ۹۰ فیصد کام مکمل، مسافروں کو ملے گی بڑی راحت۔

The beautiful premises on the eastern side of Mira Road railway station. Photo: INN
میراروڈ ریلوے اسٹیشن کے مشرقی جانب کا خوبصورت احاطہ۔ تصویر: آئی این این

مغربی ریلوے کے مصروف ترین اسٹیشنوں میں سے ایک میراروڈ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و تجدید کاری کا کام تیزی سے اپنے اختتام پر ہے۔ یہ کام ممبئی ریل وکاس کارپوریشن کے ذریعے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت ۹۰ کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کا تقریباً ۹۰ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسٹیشن پر خودکار زینوں (ایسکلیٹر) اور لفٹ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میرا بھائندر، مستقبل کا اسمارٹ سٹی، اُمید تو یہی ہے!

کام کی نمایاں خصوصیات 

اس تجدید کاری منصوبے کے تحت پلیٹ فارم نمبر ۱ کی چوڑائی ۶ میٹر سے بڑھا کر ۱۰ میٹر کی گئی ہے، ۲۴۰ میٹر لمبا اور ۱۰ میٹر چوڑا ڈیک بنایا گیا ہے، ۵ نئے ایسکلیٹر اور ۳ لفٹ نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ۱۰ میٹر چوڑا نیا فوٹ اوور برج، اسٹیشن مینیجر آفس اور مسافروں کے لیے جدید لاؤنج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یقیناً اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد میراروڈ اسٹیشن کی بھیڑ،دھکم پیل اور خطرات کم ہوں گے اور مسافروں کو عالمی معیار کا آرام دہ اسٹیشن ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK