شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے رائوت نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ بطور وزیرا عظم نریندر مودی کی اس سال آخری سالگرہ ہوگی کیونکہ ۱۷؍ ستمبر ( وزیر اعظم کی سالگرہ) کے بعد ملک میں بہت بڑا سیاسی زلزلہ آنے والا ہے۔
EPAPER
Updated: August 21, 2026, 11:45 AM IST | Agency | Mumbai
شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے رائوت نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ بطور وزیرا عظم نریندر مودی کی اس سال آخری سالگرہ ہوگی کیونکہ ۱۷؍ ستمبر ( وزیر اعظم کی سالگرہ) کے بعد ملک میں بہت بڑا سیاسی زلزلہ آنے والا ہے۔
شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے رائوت نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ بطور وزیرا عظم نریندر مودی کی اس سال آخری سالگرہ ہوگی کیونکہ ۱۷؍ ستمبر ( وزیر اعظم کی سالگرہ) کے بعد ملک میں بہت بڑا سیاسی زلزلہ آنے والا ہے۔ رائوت جمعرات کے روز ممبئی میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی مسلسل نریندر مودی اور امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سنجے رائوت نے کانگریس راہل گاندھی کے اس بیان سے اتفاق ظاہر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ ان کی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ۱۷؍ستمبر کے بعد ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ سنجے رائوت نے کہا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے کہہ رہا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ آنے والے وقت میں انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے یہ تمام باتیں ۱۷؍ ستمبر کے بعد عوام کے سامنے آئیں گی۔ البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ۱۷؍ ستمبر کے بعد ایسے کون سے واقعات ہوں گے جن سے نریندر مودی کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نریندر مودی زیادہ سے زیادہ ۷؍ یا ۸؍ ماہ اور ملک کے زیراعظم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا زیادہ سخت چیلنج پیش کرے گا: دوسرے ٹیسٹ سے قبل سمنز کی بنگلہ دیش کو وارننگ
رائوت نے کہا کہ’’ ۱۷؍ ستمبر کو وزیر اعظم مودی کی سالگرہ ہے اور یہ بطور وزیر اعظم ان کی آخری سالگرہ ہوگی۔ جس طرح میں نے کہا تھا کہ ۱۵؍ اگست کو لال قلعہ پر کی گئی نریندر مودی کی تقریر ان کی آخری تقریر ہو سکتی ہے اسی طرح ان کی اگلی سالگرہ بطور وزیر اعلیٰ آخری سالگرہ ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ نریندر مودی کے بعد امیت شاہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے( جیسا کہ سیاسی حلقوں میں قیاس لگایا جا رہا ہے)۔ انہوں نے کہا’’ اگر نریندر مودی کا سیاسی دور ختم ہوا تو امیت شاہ کا دور بھی ختم ہو جائے گا۔ دونوں ایک ساتھ ہی اقتدار سے بے دخل ہوں گے۔
شیوسینا (ادھو) ترجمان نےواضح کیا کہ’’ میں یہ بیان عالمی سطح پر پیش آنے والے واقعات اور ہمارے سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر دے رہا ہوں۔ ‘‘ انہوں نے کہا اب ملک میں بھی کچھ ایسے واقعات ہوں گے جن کی وجہ سے نریندر مودی کو جانا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نریندر مودی کے بہت جلد اقتدار سے بے دخل ہونے کی پیش گوئی اروند کیجریوال اور راہل گاندھی سمیت ملک کےکئی اہم لیڈران دے چکے ہیں۔ جبکہ راہل گاندھی مسلسل نریندر مودی اور امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کرلا: ہائیڈرولک کرین ریلوے کی اوورہیڈ لائن پر جا گری، ۱۰؍ افراد زخمی
سنجے رائوت نے رام مندر ٹرسٹ میں ہوئی چندہ چوری معاملے میں چمپت رائے اور انل مشرا کو دی گئی کلین چٹ پر بھی سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلین چٹ دینے کے باوجود اس کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ’’ میں اس مسئلہ پر مورگاؤں میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کروں گا ۔‘‘شیوسینا کے نام اور نشان کے تعلق سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمے میں اپنی پارٹی کی جیت کی امید ظاہر کی۔