• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرنا ڈیم کے گیٹ کھول کر ہزاروں کیوسک پانی بہایا گیا

Updated: September 24, 2025, 2:15 PM IST | Sharjeel Qureshi | Chalisgaon

۵۶؍ سال بعد ایسا موقع آیا جب ڈیم کے تمام ۱۴؍ گیٹ کھولنے پڑے، اس سے قبل ۱۹۶۹ء میں تمام گیٹ کھول کر پانی بہایا گیا تھا۔

The construction of the Garna Dam was completed in 1969. Photo: INN
گرنا ڈیم کی تعمیر ۱۹۶۹ء میں مکمل ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ۵۶؍ سال  میں پہلی مرتبہ گرنا ڈیم کے تمام  ۱۴؍ گیٹ کھول کر گرنا ندی  کی سمت پانی بہایا گیا ہے ۔محض ایک گھنٹے کیلئے یہ تمام ۱۴؍ گیٹ کھولے گئے تھے۔ اس سے  ساڑھے ۳؍ لاکھ  کیوسک پانی گرنا ندی میں بہایا گیا  جا سکتا تھا مگر ۲۴؍ ہزار ۷۶۰؍  پانی ہی گرنا ندی میں چھوڑا گیا۔
  یاد رہے کہ گرنا ڈیم سے جلگائوں ضلع کے آدھے حصے کو پینے اور کاشتکاری کیلئے پانی سپلائی کیا جاتا ہے ۔  پیر اور منگل کی درمیانی شب سے وقفے وقفے سے گرنا ڈیمکا پانی چھوڑ ا گیا۔اس دوران وقفے وقفے سے پانی کی مقدار بڑھائی گئی۔  ۔ پیر کی رات ۱۲؍ بجے سے منگل کی دوہیر  ۳؍ بجے تک   ایک ایک گھنٹے کیلئے  ۸؍ بار ان دروازوں کو باری باری کھولا گیا۔  اس دوران پانی بہاتے وقت کبھی ۳۰؍سینٹی میٹر تک تو کبھی ۶۰؍ سینٹی میٹر تک ہی گیٹ کھولے گئے تھے ۔
 یاد رہے کہ گرنا ڈیم سے ایک وقت میں ۲؍ لاکھ ۹۵؍ ہزار کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش ہے۔ یہاں ۸؍ اگست ۱۹۶۹ءکو  پہلی بار ڈیم سے ۲؍ لاکھ ۲۶؍  ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا تھا۔اس وقت ڈیم کے تمام ۱۴؍  گیٹ کھولے نہیں گئے تھے بلکہ صرف ۱۰؍ گیٹ کھولے گئے تھے ۔محض دو گھنٹوں کیلئے۔اس وقت ڈیم میں ۸۰؍  فیصد پانی تھا۔ اس کے بعد ۳۰؍ جولائی تا ۲۵؍ اگست ۱۹۷۶ء کو ۲۸؍ ہزار کیوسک پانی کا اخراج  ۲۴؍ گھنٹوں میں کیا گیا تھا۔اسکے بعد بھی ایسے کئی مواقع آئے جب پانی بہانے کی ضڑورت پڑی  لیکن تمام ۱۴؍  گیٹ نہیں کھولے  گئے  ۔یہ بھی یاد رہے کہ گرنا ڈیم کی تعمیر ۱۹۶۵ء میں شروع ہوئی اور  ۱۹۶۹ءمیں مکمل ہوئی تھی ۔گرنا ندی سے بہایا جانے والا یہ زائد پانی گرنا ندی (جلگاوں) سے ہو کر آگے تاپتی ندی میں  مل جاتا ہے اور وہاں سے آگے گجرات کے ڈیموں سے ہو کر سمندر میں چلا جاتا ہے۔ 
 یہ بھی یاد رہے کہ پچھلے تین دنوں سے ناسک ، جلگاؤں ،اورنگ آباد ،عثمان آباد وغیرہ اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ۔کہیں پر بادل پھٹے، کہیں پر گھنٹوں موسلادھار بارش ہوئی۔گرنا ڈیم کے کیچٹ مینٹ ایر پیٹھ، سرگانہ وغیرہ میں زبردست بارش ہوئی جس کے سبب گرنا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی ہے ۔پانی کی آمد کو دیکھتے ہوئے گرنا ندی سے گرنا ڈیم کی طرف پانی چھوڑا گیا۔تاکہ ڈیم میں مزید پانی سمانے کی گنجائش ہو اس لئے گرنا ڈیم سے بھی گرنا ندی جلگائوں کی سمت پانی بہہ جارہا ہے ۔ یاد رہے ڈیم کا پانی چھوڑے جانے سے بعض اوقات آس پاس کی بستیوں کو بھی خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ریاست میں جاری بارش کے سلسلے کی وجہ سے اب تک کئی ڈیم پوری طرح بھر چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK