Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر۳؍ رکشا اسٹینڈ بند

Updated: January 21, 2024, 9:09 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں تیزی لانےکیلئےچنداہم راستوں کو وَن وے کر تے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے باہر تین رکشا اسٹینڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جس سے آٹو ڈرائیوروں میں شدید ناراضگی ہے۔

The situation is usually similar for the rickshaws outside the Kalyan railway station. Photo: INN
کلیان ریلوےاسٹیشن کے باہررکشوں کی عام طورپر ایسی ہی صورتحال رہتی ہے۔ تصویر : آئی این این

کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت ’ اسٹیشن ایریا ٹریفک امپرو منٹ اسکیم( سیٹس) کا تعمیری کام جاری ہے۔ اس کام میں مزید تیزی لانے کیلئے ٹریفک کنٹرول پولیس نے چند اہم راستوں کو وَن وے کر تے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے باہر تین رکشا اسٹینڈ کو عار ضی طور پر بند کردیا ہےجس سے ڈرائیوروں میں زبردست نارا ضگی پائی جارہی ہے۔ تاہم کلیان اور ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے باہر اور دیگر اہم چوراہوں پر غیر قانونی آٹورکشا اسٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام در ہم بر ہم ہو گیا ہے۔ 
کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر تین بڑے رکشا اسٹینڈ ہیں۔ رکشا ڈرائیوروں کو یہیں سے مسافروں کو سوار کر نے کی اجازت ہے لیکن بیشتر ڈرائیور غیر قانونی طور پر رکشا اسٹینڈ کے باہر اپنی گاڑی کھڑی کر کے مسافروں کو بٹھا تے ہیں۔ یہ صورتحال صبح و شام کے ساتھ رات کے وقت بھی رہتی ہے۔ ڈرائیوروں کی من مانی کی وجہ سے میونسپل ٹر انسپورٹ کی بسوں کو کھڑا کر نے کیلئے جگہ نہیں رہتی ہے نیز ایس ٹی ڈپو سے بسوں کا باہر نکلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ جب سے’ سیٹس‘کا کام جاری ہے سٹی بسیں مسافروں کو بیل بازار اور گرو دیو ہوٹل کے پاس ہی اتار رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے سڑ کوں پر پیدل چلنے والوں کی بھیڑ بڑھ گئی   ہے۔ وہیں غیر قانونی طر یقہ سے سڑ ک کے کنارے رکشا کھڑی کرنے کے باعث حالات مزید ابتر ہو جاتے ہیں۔ اسٹیشن کے اطراف دیپک ہوٹل اور اسکائی واک کے نیچے بے ترتیبی سے رکشا کھڑے رہتے ہیں۔ محمد علی چوک، شیو اجی چوک، بیل بازار اور مہاتما پھلے چوک پر بھی غیر قانونی  اسٹینڈ بنا ئے گئے ہیں جو ٹریفک میں خلل پیدا کرتے ہیں۔
رکشوں کی بے ترتیبی سے مسافروں کو پریشانی
 کلیان ریلوے اسٹیشن کے  باہر’ سیٹس‘ کی تعمیر کیلئے بڑے بڑے ستون بنائے جارہے ہیں۔ گاڑیوں کی نقل وحمل خصوصاً رکشوں کی کثیر تعداد کے باعث ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلنے والے مسافروں کو زبردست تکالیف کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک کنٹرول پولیس نے ایس ٹی ڈپو کے سامنے واقع رکشا اسٹینڈ اور پلیٹ فارم نمبر ایک سے متصل  اسٹینڈ کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بھیونڈی، ڈومبیولی، ٹھاکر لی، کلیان مشرق ، حاجی ملنگ اور چکی ناکہ جانے والے مسافر وں کو رکشے کیلئے سا دھنا ہوٹل تک جانا پڑ رہا ہے چونکہ لیکن بیشتر رکشے ڈرائیور راستوں کے بیچ میں ہی غیر قانونی طر یقہ سے اپنی گاڑیاں کھڑی کررہے ہیں جس سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK