• Sun, 12 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان، روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ کی مدد کر رہا ہے: ٹرمپ کے مشیر کا الزام

Updated: August 04, 2025, 6:58 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک اہم مشیر اسٹیفن ملر نے اتوار کو ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

Stephen Miller. Photo: INN.
اسٹیفن ملر۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک اہم مشیر نے اتوار کو ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کے بااثر مشیروں میں شامل اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے بالکل واضح انداز میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ ہندوستان روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری رکھنے میں مدد دے۔ ‘‘اسٹیفن ملر کی یہ تنقید ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہندوستان جیسے اہم اتحادی پر اب تک کی سب سے سخت تنقید تصور کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ”کئی خوبصورت جنگیں ختم کرائیں“: ٹرمپ کا ایک بار پھر ہندوستان۔پاکستان تنازع کو ختم کرنے کا دعویٰ

فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرز میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفن ملر نے کہا کہ ’’لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ روسی تیل کی خریداری میں ہندوستان عملی طور پر چین کے برابر ہے۔ یہ ایک حیران کن حقیقت ہے۔ ‘‘ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے نے فوری طور پر اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم، ہندوستانی حکومتی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ نئی دہلی امریکی دباؤ کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ روس سے توانائی اور عسکری سازوسامان کی خریداری کے باعث امریکہ نے جمعہ سے مصنوعات کی درآمد پر ۲۵؍فیصد درآمدی ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہ کیا تو روسی تیل خریدنے والے ممالک سے امریکی درآمدات پر۱۰۰؍ فیصد تک ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK