۷؍ ستمبر کی رات مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ اس چاند گرہن کا دورانیہ ۳؍ گھنٹے ۲۸؍ منٹ ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 8:18 PM IST | Mumbai
۷؍ ستمبر کی رات مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ اس چاند گرہن کا دورانیہ ۳؍ گھنٹے ۲۸؍ منٹ ہوگا۔
۷؍ ستمبر کی رات آسمان پر مکمل چاندگرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا جسے ’’سرخ چاند‘‘ (بلڈ مون) کہا جاتا ہے۔ اس عمل میں چاند زمین کے سایے سے ہوکر گزرے گا جس کی وجہ سے اس کا رنگ سرخ سبز اور نارنجی ہوجائے گا جسے ماہر فلکیات نے مسحور کن قرار دیا ہے۔ یہ چاند گرہن ۸۲؍ منٹ کا ہوگا جسے کسی عینک کے بغیر بحفاظت آنکھوں سے دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن میں چاند سرخ کیوں ہوجاتا ہے؟
چاند گرہن تب ہوتا ہے جب زمین براہ راست سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا سایہ چاند کی سطح پر پڑتا ہے۔ ’’رائے لیک اسکیٹرنگ‘‘ کے عمل کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ دکھائی دیتا ہے۔ چاند گرہن کی شروعات ۷؍ ستمبر کو۹؍ بجکر ۵۸؍ منٹ پر ہوگی۔ مکمل چاند گرہن ۱۱؍ بجے ہوگا۔ ۸؍ ستمبر کی صبح ۱۲؍ بجکر ۲۲؍منٹ پرچاند مکمل نظر آنا بند ہوجائے گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام ایک بجکر ۲۶؍ منٹ پر ہوگا۔