وردھا کے ویرول گاؤں کے قریب سمردھی ہائی وے پر علی الصباح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ۶؍فراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
EPAPER
Updated: July 21, 2026, 9:48 AM IST | Ali Imran | Wardha
وردھا کے ویرول گاؤں کے قریب سمردھی ہائی وے پر علی الصباح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ۶؍فراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
وردھا کے ویرول گاؤں کے قریب سمردھی ہائی وے پر علی الصباح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ۶؍فراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ناگپور کی طرف جا رہی ایک کار کو پیچھے سے تیز رفتار مالبردار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ حادثے کے فوراً بعد کار میں آگ لگ گئی اور کار میں سوار ۴؍ افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا وہ کار کے اندر ہی زندہ جل گئے۔ جبکہ کار کو ٹکرانے والی مال بردار ٹرک میں سوار دو افراد کی بھی موت ہو گئی، اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔ مہلوکین میں آئیشر ٹرک ڈرائیور سنجے کمار، کلینر سمرجیت پال اور کار میں سوار مسافر جانوی راجیش ٹپلے، سشما راجیش ٹپلے، راجیش آنندراؤ ٹپلے اور انکش راوت (تمام ساکن سالوڑ ہیرا پور، وردھا ضلع) شامل ہیں۔ حادثے کے بعد تمام لاشوں کو ہائی وے ایمبولینس کی مدد سے پوسٹ مارٹم کیلئے وردھا ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا اور اس سانحہ سے وردھا ضلع میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے کی اصل وجہ پیر کی رات پیش آنے والا ایک اور واقعہ ہے۔ اسی راستے پر آدھی رات کے قریب ایتھنال لے جانے والا ایک ٹینکر الٹ گیا تھا۔ اسلئے حفاظتی اقدام کے طور پر شاہراہ کا ایک سائیڈ بند کر کے دوسری طرف یک طرفہ ٹریفک شروع کر دیا گیا۔ جب اس یک طرفہ راستے پر ٹریفک چل رہا تھا، صبح ویرول گاؤں کے قریب ایک مال بردار ٹرک کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا۔ اس بے قابو گاڑی نے سامنے سے چلتی ایک کار کو ٹکر مار دی اور یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ پیچھے سے ٹکرانے کے فوراً بعد کار کے انجن میں آگ لگ گئی۔ چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔