ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پر اپنے، اپنے خاندان اور ریپبلکن قیادت کی ”امریکہ فرسٹ“ اور ”میک امریکہ گریٹ اگین“ (MAGA) تحریکوں کے خلاف ”کئی دہائیوں تک جھوٹ پھیلانے“ کا الزام لگایا۔
EPAPER
Updated: September 16, 2025, 6:03 PM IST | Washington
ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پر اپنے، اپنے خاندان اور ریپبلکن قیادت کی ”امریکہ فرسٹ“ اور ”میک امریکہ گریٹ اگین“ (MAGA) تحریکوں کے خلاف ”کئی دہائیوں تک جھوٹ پھیلانے“ کا الزام لگایا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو نیویارک ٹائمز کے خلاف ۱۵؍ بلین ڈالر کا ہتکِ عزت اور بدنامی کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امریکی روزنامہ پر اپنے، اپنے خاندان اور ریپبلکن قیادت والی ”امریکہ فرسٹ“ اور ”میک امریکہ گریٹ اگین“ (MAGA) تحریکوں کے خلاف ”کئی دہائیوں تک جھوٹ پھیلانے“ کا الزام لگایا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ”آج، مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف ۱۵؍ بلین ڈالر کا ہتک عزت کا ہتکِ عزت اور بدنامی کا مقدمہ دائر کرنے کا عظیم اعزاز حاصل ہو رہا ہے، جو ہمارے ملک کی تاریخ کے سب سے بدترین اور انتہائی زوال پذیر اخبارات میں سے ایک ہے۔“ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مقدمہ فلوریڈا میں دائر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کا مقصد ”نیویارک ٹائمز کو میرے بارے میں آزادانہ طور پر جھوٹ بولنے، بدنام کرنے اور ہتکِ عزت کرنے سے روکنا ہے، جو بہت عرصے سے جاری ہے۔“
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا نیا حکم: نیٹو ممالک روس سے تیل خریدنا بند کریں
ٹرمپ نے اس ادارے کو ڈیموکریٹس کا ”ترجمان“ قرار دیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نائب صدر کملا ہیرس کیلئے ٹائمز کی حمایت، ”تاریخ میں سب سے بڑی غیر قانونی انتخابی مہم کی مدد تھی۔“ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے ”صفحہ اول پر نمایاں طور پر رکھا گیا تھا جو آج تک کبھی نہیں سنا گیا!“
ٹرمپ نے اخبار پر ان کے بارے میں ”کئی دہائیوں سے جھوٹ بولنے کا طریقہ“ اپنانے کا الزام لگایا اور اس کی رپورٹنگ کا موازنہ اے بی سی، سی بی ایس اور ’۶۰ منٹس‘ جیسے دیگر اداروں کے ”بدنامی کے حربوں“ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر نیٹ ورکس کے ساتھ پہلے کئے گئے سمجھوتوں سے میڈیا انڈسٹری میں ”زیادتی کا ایک طرز عمل“ ظاہر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعطل ختم ہوسکتاہے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک ٹائمز نے چند مضامین شائع کئے تھے جن میں ٹرمپ کو بدنام امریکی ارب پتی جیفری ایپسٹین سے جوڑا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے ایک جنسی طور پر قابل اعتراض نوٹ اور ایپسٹین کو دی گئی ڈرائنگ کے بارے میں رپورٹس پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
نیویارک ٹائمز نے ابھی تک ٹرمپ کے دعوؤں یا مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔