Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے یورپ سے گاڑیوں کی درآمد پر ۲۵؍ فیصد ٹیرف لگا دیا

Updated: May 03, 2026, 1:40 PM IST | New York

امریکی صدر کے اقدام سے یورپی یونین مشتعل، کہا کہ ’’ہم ہر قیمت پر اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔‘‘

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف سے متعلق تنازع بڑھتا ہی جا رہا ہے۔  امریکہ نے یورپ سے آنے والی کاروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے کہا کہ اگر امریکہ مشترکہ تجارتی معاہدے کے خلاف کوئی قدم اٹھاتا ہے تو وہ اپنے مفادات کی حفاظت کے تمام آپشن کھلے رکھے گا۔ یہ رد عمل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ۲۵؍فیصد ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اب ٹرمپ کا کیوبا پر ’فوری قبضے‘ کی تیاریوں کا اعلان

یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایک مستحکم اور باہمی طور پر فائدہ مند ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے  لئے پوری طرح پرعزم ہیں لیکن اگر امریکہ نے مشترکہ بیان پر عمل نہیں کیا تو ہم اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھیں گے۔ترجمان نے واضح کیا کہ یورپی یونین گزشتہ سال کے معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو عام قانونی عمل کے مطابق نافذ کر رہا ہے اور اس دوران امریکی انتظامیہ کو مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جی ایس ٹی کلیکشن ۲ء۴۲؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچا

گزشتہ سال ہوئے یورپی یونین-امریکہ تجارتی معاہدے کے مطابق یورپی یونین نے امریکی صنعتی مصنوعات پر ٹیرف معطل کرنے اور زرعی، غذائی مصنوعات کیلئے ٹیرف شرح کوٹہ نافذ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے عوض امریکہ نے زیادہ تر یورپی مصنوعات پر ۱۵؍فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ٹرمپ نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے یورپی یونین سے آنے والی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا نے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK