Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب ٹرمپ کا کیوبا پر ’فوری قبضے‘ کی تیاریوں کا اعلان

Updated: May 03, 2026, 1:25 PM IST | Florida

ایک عوامی تقریب میں امریکی صدر نے بحری بیڑے کی تعیناتی کا اشارہ دیا۔

Trump`s eyes are now on Cuba. Photo: INN
ٹرمپ کی نظریں اب کیوبا پر۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کوکیوبا پر’فوری قبضے‘ کی تیاریوںکا اعلان کرتےہوئے اشارہ دیا کہ ’’ایران کے ساتھ مشن مکمل ہونے کے بعد امریکہ اپنا بحری بیڑہ کیریبین ملک بھیج سکتا ہے۔ ‘‘ٹرمپ نے یہ تبصرہ فلوریڈا میں ایک عوامی تقریب کے دوران کیا، اس سے کچھ دن پہلے کہ انہوںنےکیوبا کی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں میں توسیع کے ایک ایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کیے تھے۔ ٹرمپ نےسامعین کو ہنسانے کے لیے کہا،’’کیوبا نامی ایک جگہ ہے، جسے ہم تقریباً فوراً اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔کیوبا کے اپنے مسائل ہیں۔ ہم پہلے ایک چیز ختم کریں گے... میں ایک چیز کو پہلے ختم کرنا چاہتا ہوں۔‘‘انہوں نے اپنے پہلے بیان کا اعادہ کیا کہ کیوبا کے خلاف کوئی بھی کارروائی ایران کے ساتھ جاری امریکہ اسرائیل جنگ کے بعد کی جا سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح ہے لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے: ٹرمپ

امریکی صدر نے تجویز پیش کی کہ امریکہ جزیرے والے ملک (کیوبا) کے قریب ایک طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر سکتاہے۔انہوںنےکہا،’’ایران سے واپسی پر، ہمارے پاس اپنا ایک بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ہوگا۔ شاید دنیا کا سب سے بڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن۔ ہم اسے ساحل سے صرف ۱۰۰؍گز کے فاصلے پر روک کر وہاں بھیجیں گے۔ وہ کہیں گے’بہت بہت شکریہ۔ ہم ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔‘ مجھے کام کرنا پسند ہے۔‘‘ دریں اثنا، وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک تفصیلی فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد کیوبا کی حکومت اور اس کے حامیوں کو انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں، دشمن قوتوں کی حمایت، دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے لیے جوابدہ بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK