Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہم نےجاپان کے ساتھ `بہت بڑا‘ تجارتی معاہدہ طے کر لیا :ٹرمپ

Updated: July 23, 2025, 10:11 PM IST | Washington

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاپان کے ساتھایک ’بہت بڑا‘ تجارتی معاہدہ طےپا گیا ہے۔جس کے مطابق جاپان امریکہ میں سرمایہ کاری کرے گا، جس سے امریکی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا، لیکن ٹرمپ نے اس بات کا خلاصہ نہیں کیا کہ اس سے قبل جن جاپانی صنعتوں پر ٹیرف عائد کئے گئے تھے وہ ختم کئے جائیں گے یا نہیں۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

ٹرمپ نے منگل کو ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ’’ہم نے جاپان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ طے کر لیا ہے۔ ایک قوی احتمال کی مطابق   یہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ہے کہ’’جاپا ن  امریکہ میں۵۵۰؍ ارب ڈالرس کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے۹۰؍ فیصد منافع امریکہ کو حاصل ہوگا۔‘‘ تاہم ان دعوؤں کی تصدیق کے لئے کوئی سرکاری دستاویزات  یا تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ٹرمپ کے اعلان کردہ، تجارتی معاہدے کے تفصیلی جائزے  کی ضرورت کا ذکر کیا اور کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ ایشیبا نے ٹوکیو میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ ’’جہاں تک مذاکرات کے نتائج کا تعلق ہے میں اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتا جب تک ہم مذاکرات اور معاہدے کی تفصیلات کا بغور جائزہ نہیں لے لیتے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ یونیسکو سے تیسری مرتبہ علاحدہ، فلسطین کی رکنیت کا حوالہ دیا

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ جاپان اپنی منڈی کو تجارت کے لیے کھولے گا۔ تجارتی مصنوعات میں کاریں، ٹرک، چاول اور بعض دیگر زرعی مصنوعات شامل ہوں گی اور امریکہ کو۱۵؍ فیصد کی شرح سے محصولات ادا کرے گا۔
ٹرمپ کا یہ اعلان واشنگٹن اور ٹوکیو کے درمیان، خاص طور پر گاڑیوں  اور قومی سلامتی سے متعلقہ محصولات پر، کئی ماہ کے کشیدہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اگرچہ ٹرمپ نے قبل ازیں ، کاروں سمیت جاپانی درآمدات  پر۲۵؍ فیصد اور اسٹیل اور ایلومینیم پر۵۰؍ فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی، لیکن ان کے منگل کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ معاہدے کی رُو سے ان مخصوص صنعتوں پر محصولات ختم کئے جائیں گے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK