• Fri, 16 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہو کےتعلق سے پوچھنے پر ٹرمپ نے کہا،’’ میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتا‘‘

Updated: October 16, 2026, 7:32 PM IST | Washington

نیتن یاہو کےتعلق سے پوچھنے پر ٹرمپ نے کہا،’’ میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتا‘‘تاہم، ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی اور اسے بہت اچھا قرار دیا، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ واشنگٹن۲۷؍ اکتوبر کو ہونے والے قانون ساز انتخابات میں کردار ادا کرے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو  نیوز میکس کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اسرائیلی وزیر اعظم پر بھروسہ کرتے ہیں   اور ان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات ہیں،کہا کہ وہ سیاست میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتے، بشمول اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو،تاہم، ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی اور اسے بہت اچھا قرار دیا۔ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا، ’’میں سچ کہوں تو کسی پر بھروسہ نہیں کرتا۔ سیاست کی دنیا میں میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتا۔‘‘
ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا واشنگٹن کا۲۷؍ اکتوبر کو ہونے والے قانون ساز انتخابات میں نیتن یاہو کے لیے مہم چلانے کا کوئی منصوبہ ہے جس پر انہوں نے جواب دیا، ’’ہاں،  اگروہ چاہیں گے کہ میں کروں۔‘‘ انہوں نے ایران کے خلاف ان کی بہت کامیاب فوجی شراکت داری کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ روس ڈیزل معاہدے کے ساتھ تاریخ کے غلط رخ پر ہیں: زیلنسکی

ایران کے خلاف ’’مدر آف آل بم‘‘ کے استعمال پر ٹرمپ
GBU-43/B میسیو آرڈیننس ایئر بلاسٹ، جسے عام طور پر ’’مدر آف آل بم‘‘ کہا جاتا ہے، امریکی فوج کے لیے تیار کردہ GPS گائیڈڈ روایتی ہتھیار ہے۔اسے امریکی ایئر فورس ریسرچ لیبارٹری نے دفاعی ٹھیکیدار ڈائنیٹکس کے تعاون سے تیار کیا تھا۔ یہ ہتھیار بڑے علاقوں کو تباہ کرنے اور غاروں کے نیٹ ورکس اور سرنگ کمپلیکس جیسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔امریکہ کے ایران کے خلاف اس کے استعمال کا اظہار کیا تاہم ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو مسترد کر دیا اور کہا کہ واشنگٹن کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا، ’’نہیں، میں جوہری  ہتھیاراستعمال نہیں کروں گا۔ ہمیں ضرورت نہیں ہے،‘‘اور زور دیا کہ ’’مدر آف آل بم ایک بڑا بم ہے، لیکن یہ جوہری نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ انتظامیہ کی الہان عمرکی تحقیقات کا مقصد شہریت چھیننے کا کیس بنانا ہے: رپورٹ

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی 
اسی انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا،’’ایران جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ یہ بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔‘‘ مزید کہا، ’’ایک نہ ایک طرح سے، یہ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ اور تیل چٹان کی طرح گر جائے گا - اور گیس کی قیمتیں بھی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK