• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، جوہری پروگرام کی بحالی پر فوجی کارروائی کی دھمکی

Updated: January 22, 2026, 4:13 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرے، بصورت دیگر فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی دباؤ کے باعث ایران نے مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات اور ممکنہ پھانسیوں کو روک دیا ہے۔

Donald Trump. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہئے، اگر ایسا ہوا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ایک سخت جگہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جس پر ہم نے (گزشتہ جون میں ) بہت سخت حملہ کیا تھا، جوہری (پروگرام) کو ختم کرتے ہوئے۔ وہ بہت پہلے ہی ایک جوہری ہتھیار حاصل کر لیتے، درحقیقت پہلے ہی حاصل کر چکے ہوتے۔ اگر ہم نے حملہ نہ کیا ہوتا تو وہ شاید حملے کے ایک ماہ بعد ہی جوہری ہتھیار بنا لیتے۔ اور ہم نے ان پر سخت حملہ کیا، بی-۲؍ بمبار طیاروں کے ذریعے۔ ‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا، ’’اب ہم معلوم کریں گے کہ وہ اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور جوہری معاملے پر کیا کرنے جا رہے ہیں۔ وہ جوہری کام نہیں کر سکتے۔ ایک بات جس پر میں ہمیشہ مضبوط رہا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ جوہری پروگرام نہیں رکھ سکتے۔ ‘‘یہ بات انہوں نے سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سی این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خلیج میکسیکو کا نام خلیج ٹرمپ رکھنے کا خواہشمند تھا: ٹرمپ کا انکشاف

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے مظاہرین کو قتل کرنا اس وقت روک دیا جب انہوں نے گزشتہ ہفتے ممکنہ فوجی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ جمعرات کو۸۳۷؍ لوگوں کو پھانسی دینے والے تھے۔ میں نے ان سے کہا، تم ایسا نہیں کر سکتے۔ ‘‘واضح رہے کہ ایران میں ۲۸؍ دسمبر کو احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب معاشی حالات مزید خراب ہو گئے، خاص طور پر قومی کرنسی کی شدید گراوٹ اور مہنگائی میں اضافے کے باعث۔ صدر نے سی این بی سی کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف مزید کسی فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK