امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر واپسی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ کو بچانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں نوجوان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹک ٹاک کو بچایا، لہٰذا تم سب میرے مقروض ہو۔
EPAPER
Updated: October 07, 2025, 4:08 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر واپسی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ کو بچانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں نوجوان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹک ٹاک کو بچایا، لہٰذا تم سب میرے مقروض ہو۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دوبارہ ٹک ٹاک پر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ کو بچانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔ پیر کی صبح (مقامی وقت کے مطابق) پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، ٹرمپ نے ریزیولیٹ ڈیسک کے پیچھے سے اپنے۵ء۱؍ کروڑ فالوورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا:’’ٹک ٹاک کے تمام نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں، میں نے ٹک ٹاک کو بچایا ہے، لہٰذا تم سب میرا احسان مان۔ ‘‘اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ انہوں نے مزید کہا:’’اور اب تم مجھے اوول آفس میں دیکھ رہے ہو۔ ایک دن تم میں سے کوئی ایک اسی میز پر بیٹھا ہوگااور تم بھی بہت اچھا کام کرو گے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۳؍ امریکی اور جاپانی سائنسدانوں کو طب کا نوبیل انعام
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آیا جب صدر نے۲۵؍ ستمبر کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کو امریکہ میں نئے، اکثریتی امریکی مالکان کے تحت کام کرنے کی اجازت ملی۔ اس معاہدے کے مطابق ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو منتقل کئے جائیں گے، جبکہ اوریکل (Oracle) کمپنی پلیٹ فارم کے ڈیٹا سیکوریٹی اور الگورتھم کے انتظام کی نگرانی کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت امریکی سرمایہ کار کمپنی کے تقریباً ۸۰؍ فیصد حصص کے مالک ہوں گے، جبکہ چینی پیرنٹ کمپنی ’’بائٹ ڈانس‘‘ (ByteDance) کا حصہ ۲۰؍ فیصد یا اس سے کم رہ جائے گا۔ نئی تشکیل شدہ کمپنی کی گورننس واضح طور پر امریکی کنٹرول میں ہوگی ، زیادہ تر بورڈ کی نشستیں امریکی سرمایہ کاروں کے پاس ہوں گی، اور بائٹ ڈانس کو صرف ایک نشست ملے گی، جو قومی سلامتی کمیٹیوں سے خارج ہوگی۔
.@realDonaldTrump is back on TikTok! pic.twitter.com/n7CuSUZFcp
— Trump War Room (@TrumpWarRoom) October 6, 2025
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب کئی ماہ تک ٹک ٹاک کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی تھی۔ سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت نے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے مطابق بائٹ ڈانس کو اپنی امریکی شاخ بیچنی تھی، ورنہ ٹک ٹاک پر پابندی لگ جاتی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹک ٹاک کیلئے آپریشن کی ڈیڈ لائن کئی بار بڑھائی، اور آخرکار موجودہ معاہدے کو حتمی شکل دی۔ ٹک ٹاک جس کے امریکہ میں ۱۷؍ کروڑ صارفین ہیں، ایک طاقتور سیاسی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کا اپنا اکاؤنٹ جس کے۵ء۱؍ کروڑ فالوورز ہیں گزشتہ سال ان کی دوبارہ انتخابی مہم میں نوجوان ووٹروں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس کی واپسی
Glad to be back on TikTok thanks to President Trump! Follow along over on TikTok for more updates from the White House, and maybe even some sombrero memes pic.twitter.com/ltHvzkNbls
— JD Vance (@JDVance) October 6, 2025
نائب صدر جے ڈی وینس بھی ٹک ٹاک پر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیج کے دوبارہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی اپ ڈیٹس کے ساتھ ’’میمز‘‘بھی شیئر کریں گے۔ وینس نے مذاق میں کہا:’’میں پچھلے چند مہینوں میں ذرا سست ہو گیا تھانائب صدر کے کام پر زیادہ توجہ دی، ٹک ٹاک پر نہیں۔ ‘‘انہوں نے وعدہ کیا کہ اب وہ سیاسی اپ ڈیٹس اور چند دلچسپ میمز کے ساتھ دوبارہ متحرک رہیں گے۔