Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۵۰؍ ویں یوم آزادی پر امریکی کرنسی پر ٹرمپ کے دستخط متعارف کروائے جائیں گے

Updated: March 28, 2026, 2:08 PM IST | Washington

۲۵۰؍ ویں یوم آزادی پر امریکی کرنسی پر ٹرمپ کے دستخط متعارف کروائے جائیں گے، ۱۶۵؍ سالوں میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی موجودہ صدر کے دستخط امریکی کرنسی پر درج ہوں گے۔

US President Donald Trump. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس موسم گرما سے امریکی کاغذی کرنسی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی موجودہ صدر کے دستخط امریکی کرنسی پر درج ہوں گے۔یہ نئے ڈیزائن والے نوٹ، جو امریکی آزادی کی۲۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے جا رہے ہیں،۱۶۵؍ سالوں میں پہلی بار امریکی خزانچی (ٹریژرر) کے دستخط بھی ختم کر دیں گے۔ خزانچی ، جوسیکریٹری خزانہ کو رپورٹ کرتے ہیں اور بیورو آف انگریونگ اینڈ پرنٹنگ، امریکی ٹکسال اور دیگر محکمہ خزانہ کے امور کی نگرانی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: وہائٹ ہاؤس خاموش، ٹرمپ کے دعوے، ایران مذاکرات پر ابہام برقرار

ٹرمپ اور سیکریٹری خزانہ ا سکاٹ بیسنٹ کے دستخطوں والے پہلے۱۰۰؍ ڈالر کے نوٹ جون میں چھاپے جائیں گے،اس کے بعد دیگر نوٹ اگلے مہینوں میں جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ نئے نوٹوں کو بینکوں تک پہنچنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔حالانکہ محکمہ خزانہ اب بھی سابق صدر جو بائیڈن کے سیکریٹری خزانہ جینیٹ ییلن اور سابق خزانچی لن میلیبا کے دستخطوں والے نوٹ بھی تیار کر رہا ہے۔ میلیبا خزانچیوں کی اس بلا تعطل تسلسل کی آخری شخصیت ہوں گی جن کے دستخط۱۸۶۱ء سے امریکی وفاقی کرنسی پر موجود رہے ہیں۔یہ دستخطی تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ اور ان کے اتحادیوں کی حالیہ کوششوں کا حصہ ہے جس میں صدر کا نام عمارتوں، اداروں، حکومتی پروگراموں، جنگی جہازوں اور سکوں پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی ہوائی اڈوں پر عملے کی قلت، مسافروں کو غیر معمولی تاخیر کا سامنا، ٹرمپ کا ڈیموکریٹس پر الزام

دریں اثناء بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام امریکی۲۵۰؍ ویں سالگرہ کے تناظر میں مناسب ہے، خاص طور پر ٹرمپ کی دوسری مدت میں مضبوط معاشی ترقی اور مالی استحکام کے پیش نظر۔بعد ازاں ایک ڈالر کے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کی کوشش کو ان قوانین نے ناکام بنا دیا جو زندہ افراد کی شبیہہ کو امریکی سکوں پر بنانے سے منع کرتے ہیں۔تاہم محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نوٹوں کی مجموعی ڈیزائن تبدیل نہیں ہوگی، صرف ٹرمپ کے دستخط خزانچی کی جگہ لے لیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK