ترکی کے قدیم شہر لاودیکیہ میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ نے ۲؍ ہزار سال پرانا اسمبلی ہال دریافت کیا ہے۔ اس کے ساتھ تاریخی مجسمے بھی ملے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 02, 2025, 10:10 PM IST | Ankara
ترکی کے قدیم شہر لاودیکیہ میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ نے ۲؍ ہزار سال پرانا اسمبلی ہال دریافت کیا ہے۔ اس کے ساتھ تاریخی مجسمے بھی ملے ہیں۔
جنوب مغربی ترکی کے قدیم شہر لاودیکیہ میں کھدائی کے دوران ۲؍ ہزار سال پرانا اسمبلی ہال دریافت ہوا ہے جسے قدیم شہر کے انتظامی مرکز کے طور پر تصور کیا جارہا ہے۔ یہ شہر یونیسکو کی عالمی ورثہ کی عارضی فہرست کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ یہ دریافت ۲۰۲۵ء کے کھدائی کے موسم کے دوران ہوئی جو اس شہر میں ۲۲؍ سالہ آثار قدیمہ اور بحالی کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ شہر، جو اب جدید صوبہ دنیزلی میں واقع ہے ۵۵۰۰؍ قبل مسیح تک کی تاریخ رکھتا ہے۔
2.000-year-old Medusa mosaic, which adorns the orchestra section of Odeon in the ancient city of Kibyra in Burdur, Turkey. 🇹🇷 pic.twitter.com/o6ollX5tV9
— MENA Visuals (@menavisualss) June 27, 2024
لاودیکیہ میں پہلے کی گئی دریافتوں میں خوبصورت فریسکو سے مزین ٹراورٹین بلاکس، مشہور رومی شہنشاہ ٹراجان کا تین میٹر بلند (تقریباً ۱۰؍ فٹ) مجسمہ، ٹرائیان فاؤنٹین، ایک پادری کے سر کا مجسمہ، اور ہومر کی ’’دی اوڈیسی‘‘ میں مذکور خوفناک عفریت سکائلا کے مجسمے شامل ہیں۔ اس سال کی کھدائی کا مرکز قدیم اسمبلی عمارت تھی، جسے ماہرین آثار قدیمہ اب شہر کے سیاسی اور عدالتی مرکز کے طور پر تصور کرتے ہیں۔ کھدائی کے دوران ایک منفرد اسمبلی عمارت دریافت ہوئی، جس کی بیرونی دیواریں پانچ کونوں والی اور اندرونی منصوبہ بندی چھ کونوں والی تھی، جو قدیم اناطولیہ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ کے کیمروں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کے مناظر دکھائے
یہ عمارت پہلی صدی قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہے اور اس میں ۶۰۰؍ سے ۸۰۰؍ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ یہ ساتویں صدی عیسوی تک استعمال میں رہی۔ نشستوں پر کندہ ناموں سے بوڑھوں، نوجوانوں اور شہریوں کی شناخت کی گئی۔ ایک بیٹھا ہوا مجسمہ، جو ممکنہ طور پر ایک چیف جج کا تھا، بعد میں شامل کئے گئے سر کے ساتھ ملا، جو وقت کے ساتھ قیادت میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ مقام ایک سیاسی آگورا، آرکائیو ہالز، ایک بڑا حمام کمپلیکس، اور خطے کے سب سے بڑے اسٹیڈیم سے گھرا ہوا ہے، جو لاودیکیہ کے رومی انتظامی اور عدالتی مرکز کے طور پر اہم کردار کی تصدیق کرتا ہے۔