Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں نو منتخب کارپوریٹروں کیلئے ۲؍روزہ تربیتی کیمپ کاانعقاد

Updated: August 20, 2026, 2:22 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

عوامی نمائندوں کو اختیارات، فرائض اور میونسپل قوانین سے روشناس کرایا گیا۔ سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا۔

Corporators can be seen in a photograph from a session of the training program. Picture: INN
تربیتی پروگرام کے ایک سیشن کی تصویر میں کارپوریٹر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب کارپوریٹروں کیلئے  منگل اور بدھ کو منعقدہ دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں  ان کے اختیارات، فرائض اور ذمہ داریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس  دوران مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کی مختلف دفعات، ایوان کی کارروائی کے قواعد و ضوابط اور میونسپل کارپوریشن کے انتظامی طریقۂ کار سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ۔ تربیتی پروگرام میں کارپوریٹروں کو بجٹ پڑھنے، اس میں شامل مختلف مالی دفعات کو سمجھنے اور میونسپل کارپوریشن کے لازمی اور اختیاری کاموں سے متعلق بھی رہنمائی دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹیکسی اور رکشاڈرائیوروں کیلئے لازمی مراٹھی قانون کا آج سے نفاذ

دوسرے تربیتی اجلاس میں تبادلۂ خیال اور سوال و جواب کا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں کارپوریٹروں نے اپنے سوالات اور شبہات پیش کیے اور ماہرین نے ان کا ازالہ کیا۔اس دو روزہ تربیتی پروگرام کا مقصد نومنتخب کارپوریٹروں کے نقطۂ نظر کو محض اپنے وارڈ تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں پورے شہر کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور پالیسی سے متعلق معاملات کو بہتر طور پر سمجھنے اور مؤثر فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے۔ میونسپل کمشنر انمول ساگر نے کہا کہ اس تربیت کا مقصد تمام کارپوریٹروں کو قانون کی مختلف دفعات سے واقف کرانا ہے، تاکہ سرکاری اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے دستیاب قانونی اور انتظامی دفعات کا مؤثر استعمال کیا جا سکے۔ناسک کی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف لوکل سیلف گورنمنٹ کی جانب سے منعقدہ  پروگرام کا افتتاح میئر نارائن چودھری نے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر انمول ساگر، ڈپٹی میئر طارق مومن اور ایڈیشنل کمشنر وٹھل ڈاکے سمیت دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف لوکل سیلف گورنمنٹ، ناسک کے ریجنل ڈائریکٹر جیون سوناونے اور کلیان کے ریجنل ڈائریکٹر ایم بی کھوڑکے نے ادارے کے کام، تربیتی طریقۂ کار اوراسکی افادیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ٹرینر اندلکر نے مختلف موضوعات پر رہنمائی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK