Inquilab Logo Happiest Places to Work

وائفا طوفان سے ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں زبردست تباہی

Updated: July 20, 2025, 5:05 PM IST | Hong Kong

طوفان ویفانے ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں زبردست تباہی مچائی، تیز ہواؤں کے سبب درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، اس کے علاوہ فضائی آمدورفت کو شدید نقصان پہنچا۔

Typhoon Wipha caused high waves in the oceans. Photo: X
طوفان ویفا کے سبب سمندروں میں اونچی لہریں پیدا ہوئیں۔ تصویر: ایکس

طوفان ویفانے اتوار کے روز ہانگ کانگ اور چین کے کچھ قریبی ہوائی اڈوں پر درخت گرا دیے اور فضائی آمدورفت کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ طوفان چین کے جنوبی ساحلی علاقے سے مغرب کی طرف بڑھ رہا تھا۔متعلقہ ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس کے مطابق، ہانگ کانگ، شینزین، ژوہائی اور مکاؤ کے ہوائی اڈوں پر دن کی پروازیں منسوخ یا ملتوی کر دی گئیں۔ ہانگ کانگ کے نشریاتی ادارے آر ٹی ایچ کے کے مطابق، تقریباً۴۰۰؍ پروازیں معطل کی گئیں، جس سے قریباً۸۰؍ ہزار مسافر متاثر ہوئے۔ کچھ تیز رفتار ٹرین خدمات بھی معطل کر دی گئیں۔ ہانگ کانگ آبزرویٹری نے ہری کین (ہنگامہ خیز آندھی) کا سگنل نمبر۱۰؍ جاری کیا، جو اس کا سب سے اعلیٰ انتباہی سگنل ہے۔ 

آبزرویٹری کے مطابق، دوپہر کے قریب طوفان کا مرکز شہر کے بالکل جنوب سے گزرا، جہاں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار۱۴۰؍ کلومیٹر (۸۷؍ میل) فی گھنٹہ درج کی گئی۔سڑکوں پر بکھری ہوئی ٹہنیوں کے درمیان گاڑیاں راستہ بنانے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔ حکومت کے مطابق، گرے ہوئے درختوں کی۳۵۰؍ سے زائد شکایتیں موصول ہوئیں اور۲۱؍ افراد سرکاری اسپتالوں میں علاج کروانے پہنچے۔ خبرنامے میں زخمیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔خبرنامے کے مطابق، تقریباً ۲۴۰؍ افراد سرکاری پناہ گاہوں میں پناہ لینے پہنچے۔ ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ اور دیگر تفریحی پارکس بند کر دیے گئے۔یہ طوفان، جو راتوں رات طوفان کی شدت تک پہنچا تھا، بعد ازاں مکاؤ کے قریب سے گزر گیا اور پیش گوئی کی گئی تھی کہ یہ اتوار دیر شام چین کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ خیال ہے کہ یہ اس ہفتے کے آخر تک ویتنام پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس: سینیگال سے فوجی دستوں کی واپسی، جنوبی افریقہ میں فوجی موجودگی کا خاتمہ

ویفا(جو ایک تھائی نام ہے) نے سنیچر کے روز فلپائن کے اوپر سے بحری طوفان کی شدت کے ساتھ گزرتے ہوئے تائیوان کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں برسائیں۔ مغربی بحرالکاہل میں طوفانوں کے نام خطے کے ممالک کی جانب سے منتخب کیے جاتے ہیں۔فلپائن میں، اس طوفان نے موسمی بارشوں کو تیز کر دیا، جس کے نتیجے میں شمالی کاگایان صوبے میں سیلاب کے پانی میں کم از کم گاؤں کا ایک فرد ہلاک ہو گیا۔حکام کے مطابق،  کئی دنوں سےطوفانی موسم کے سبب ۳؍ لاکھ ۷۰؍ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں سے۴۳؍ ہزار افراد سیلاب، زمینی تودوں اور شدید ہواؤں کی وجہ سے سرکاری ایمرجنسی پناہ گاہوں یا رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔۴۰۰؍ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔ اتوار کو حکومت نے بتایا جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں۱۴؍ افراد ہلاک اور مزید۱۲؍ لاپتہ ہو گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK