Inquilab Logo Happiest Places to Work

متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن مکمل بحال، پروازیں معمول پر آگئیں

Updated: May 03, 2026, 5:03 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹریفک کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے پروازوں کا نظام دوبارہ معمول پر آ گیا ہے۔ حکام کے مطابق عارضی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب تمام فلائٹ آپریشنز مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ سیکیورٹی نگرانی بدستور جاری رہے گی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھاریٹی نے ملک میں فضائی ٹریفک کی مکمل بحالی کا اعلان کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت لگائی گئی عارضی پابندیاں اب ختم کردی گئی ہیں اور پروازیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھاریٹی نے موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فلائٹ آپریشنز کو دوبارہ فعال کرنے کی منظوری دی، اتھاریٹی نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ آپریشنز بحال کر دیئے گئے ہیں لیکن فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کیلئے نگرانی کا عمل۲۴؍ گھنٹے جاری رہے گا، کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: دو تہائی سے زیادہ باشندوں کا خیال ہے کہ حکومت کے پاس ایران جنگ پر کوئی حکمتِ عملی نہیں: سروے

حکام نے مسافروں اور عام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر کان دھرنے کے بجائے معلومات کیلئےصرف سرکاری اور مستند ذرائع سے رجوع کریں، پروازوں کے اوقات میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کیلئے متعلقہ ایئرلائنز کے رابطے میں رہیں، ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی فضائی حدود کی بحالی خطے میں معمولاتِ زندگی کی واپسی کی ایک اہم علامت ہے، اس فیصلے سے ناصرف ہزاروں مسافروں کی سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی ایوی ایشن انڈسٹری اور لاجسٹکس کے شعبے کو بھی بڑی راحت ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران تیل کا پروڈکشن میں کمی کر سکتا ہے: رپورٹ

بتایا جارہا ہے کہ فضائی آپریشنز کی مکمل بحالی کا سب سے زیادہ فائدہ ان مسافروں کو ہوا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے غیر یقینی صورتحال کا شکار تھے، دبئی سے گزر کر امریکہ، یورپ اور ایشیاء جانے والے ہزاروں ٹرانزٹ مسافروں کیلئے اب کنیکٹنگ فلائٹس کی دستیابی آسان ہو گئی ہے، پہلے پروازوں کے راستے طویل ہونے یا رخ تبدیل کرنے سے ایئرلائنز کے ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اب براہِ راست راستوں کی دستیابی سے فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK