Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کا ۱۰۰؍ واں میچ ، انٹر میامی کو عبرتناک شکست

Updated: May 03, 2026, 5:03 PM IST | Miami

ارجنٹائنا کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی کے لیے ان کا ۱۰۰؍ واں میچ یادگار نہ بن سکا۔ انٹر میامی کی ٹیم اورلینڈو سٹی کے خلاف ۰۔۳؍ کی مضبوط برتری حاصل کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکی۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

ارجنٹائنا کے عظیم فٹ بالر لیونل لیونل میسی کے لیے ان کا ۱۰۰؍ واں میچ یادگار نہ بن سکا۔ انٹر میامی کی ٹیم اورلینڈو سٹی کے خلاف ۰۔۳؍ کی مضبوط برتری حاصل کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکی اور مقابلہ ۳۔۴؍ سے ہار گئی۔ اپنے نئے نو اسٹیڈیم  میں پہلی جیت کی تلاش میں مصروف میامی کو اس سیزن کی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میامی نے میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا چوتھے ہی منٹ میں ایان فرے نے گول کر کے میامی کو برتری دلائی۔۲۵؍ویں منٹ میں وینزویلا کے ٹیلاسکو سیگوویا نے اسکور ۰۔۲؍ کر دیا۔۳۳؍ ویں منٹ میں لیونل میسی نے پینالٹی ایریا کے باہر سے اپنے مخصوص بائیں پاؤں کے شاٹ کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میامی کی برتری ۰۔۳؍ کر دی۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میامی یہ میچ آسانی سے جیت جائے گی، لیکن اورلینڈو سٹی نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:۹؍ ریاستوں میں بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری


ارجنٹائنا سے تعلق رکھنے والے مارٹن اوجیڈا نے اورلینڈو کی جانب سے پہلے تین گول داغے۔ انہوں نے ۳۹؍ ویں اور۶۸؍ ویں منٹ میں لانگ رینج شاٹس کے ذریعے گول کیے، جبکہ ۷۹؍ ویں منٹ میں پینالٹی اسٹروک پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:نرگس نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ تھیں

میچ کے آخری لمحات (انجری ٹائم) میں ٹائریس اسپائسر نے گیند کو گول کیپر کے پیروں کے درمیان سے گزار کر جال میں پہنچایا اور اپنی ٹیم کو۳۔۴؍ سے تاریخی فتح دلا دی۔میامی کے کوچ گیلرمو ہائوس کی ٹیم دفاعی کمزوریوں کے باعث جیتا ہوا میچ ہار گئی، جبکہ اورلینڈو سٹی کے اوجیڈا اس سیزن کے ۱۱؍ میچوں میں ۷؍ گول مکمل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK