Inquilab Logo Happiest Places to Work

متحدہ عرب امارات ہندوستان میں ۵؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

Updated: May 15, 2026, 8:03 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ہندوستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے توانائی، دفاع، جہاز رانی اور سپر کمپیوٹر سمیت چھ اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Photo: PTI
تسویر: پی ٹی آئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ہندوستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے توانائی، دفاع، جہاز رانی  اور سپر کمپیوٹر سمیت چھ اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جمعہ کی صبح امارات کے مختصر دورے پر پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ وفود کی سطح پر اور دوطرفہ بات چیت کی، جس کے بعد ان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں لیڈروں نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری، سمندری معیشت، تکنیکی شعبے (بشمول فن ٹیک)، دفاع اور عوامی رابطوں پر تفصیل سے بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مغربی ایشیا کی صورتحال اور دیگر عالمی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے : یو اے ای دنیا کے مستحکم ترین معیشت کے حامل ممالک کی فہرست میں اول؛ ہندوستان ۴۷ ویں مقام پر

وزیراعظم مودی نے یو اے ای پر حالیہ حملوں اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ دونوں لیڈروں نے امن، استحکام اور خوشحالی کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں نے توانائی، دفاع، انفراسٹرکچر (بشمول شپنگ) اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اہم معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ اس سے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید رفتار ملے گی۔ ایک اہم قدم کے طور پر، یو اے ای نے ہندوستان میں ۵؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس سے ہندوستانی منڈیوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی ملے گی اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ مودی کے اس دورے سے ہندوستان کی توانائی کی سلامتی کو مزید استحکام ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK