Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۳۱ء تک متحدہ عرب امارات میں انتہائی امیر افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع

Updated: April 27, 2026, 3:02 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات میں ارب پتی افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو ملک کی مضبوط معیشت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع کو ظاہر کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکس میں نرمی اور لگژری رہائشی سہولیات اس رجحان کو مزید تیز کر رہی ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

متحدہ عرب امارات میں ارب پتی افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو ملک کی مضبوط معیشت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع کی عکاسی کرتی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق۲۰۲۶ء میں متحدہ عرب امارات میں انتہائی امیر افراد کی تعداد تقریباً۴؍ ہزار ۸۵۱؍ہے، جو۲۰۳۱ءتک بڑھ کر۶؍ ہزار ۵۸۸؍ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، کاروباری مواقع، ٹیکس میں نرمی اور پرکشش رہائشی سہولیات ہیں، جس کے باعث امیر افراد تیزی سے امارات کا رخ کر رہے ہیں۔ خصوصی طور پر دبئی کو لگژری رہائشی جائیدادوں کے حوالے سے عالمی سطح پر دوسرا تیزی سے ترقی کرنے والا شہر قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال دبئی میں لگژری پراپرٹی کی قیمتوں میں ۱ء۲۵؍ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی رجحانات میں نمایاں ہے۔ ماہرین کے مطابق دبئی اور دیگر امارات میں جائیداد کے شعبے میں یہ تیزی نہ صرف سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر امارات کو ایک اہم مالیاتی اور رہائشی مرکز کے طور پر بھی مضبوط بنا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: یوروویژن کے خلاف برسلز میں متبادل فیسٹیول، اسرائیلی شرکت پر احتجاج

متحدہ عرب امارات گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تیزی سے ایک عالمی مالیاتی اور کاروباری مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ تیل پر انحصار کم کرنے کی حکمتِ عملی کے تحت حکومت نے سیاحت، رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی اور فنانس کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنر مند افراد کو راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا۔ دبئی اور ابوظہبی جیسے شہر جدید انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی سہولیات اور کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنے۔ اسی تسلسل میں گولڈن ویزا جیسے اقدامات، ٹیکس میں نرمی اور سیاسی و معاشی استحکام نے امارات کو دولت مند افراد کیلئے ایک محفوظ اور پرکشش منزل بنا دیا، جس کے باعث یہاں ارب پتی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK