• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو سی سی: مذہبی آزادی، ثقافتی تنوع اور اقلیتی برادریوں کے حقوق کیلئے خطرہ

Updated: November 23, 2026, 3:50 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

تھانے ضلع کلکٹر دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یو سی سی کمیٹی کے سامنے تھانے کے مہیندر مونے نے اپنا اعتراض داخل کیا۔

Individuals arriving at the police station for a UCC hearing. Photo: INN
تھانےمیں یو سی سی کی سماعت کیلئے آنے والے افراد۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر یکساں سول کوڈ (یو سی سی) ڈرافٹنگ کمیٹی کی اتوار کو منعقدہ تھانے ضلع کی عوامی سماعت کے دوران تھانے کے شہری مہیندر کاشی ناتھ مونے نے انفرادی طور پر اپنا موقف تحریری طور پر جمع کرایا اور ریاست میں یو سی سی کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل ۲۵، ۲۹؍ اور پانچویں و چھٹے شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون مذہبی آزادی، ثقافتی تنوع اور قبائلی برادریوں کے روایتی و زمینی حقوق کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یو سی سی کے تعلق سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اتوار کی تعطیل کے باوجود تھانے، رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کی عوامی سماعت کی۔ کمیٹی کے روبرو حاضر ہو کر اپنی بات رکھنے کا انتظام کوکن بھون میں کیا گیا تھا، جبکہ ان اضلاع کے کلکٹر دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کمیٹی تک اپنی رائے پہنچانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ تھانے ضلع کلکٹر دفتر کی پانچویں منزل پر واقع کانفرنس ہال میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کل ۱۰؍ ٹوکن تقسیم کئے گئے تھے جن میں متعدد تنظیموں کے رضاکار اور شہری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کا درجہ حرارت قریبی ہل اسٹیشن ماتھیران کے برابر

اس موقع پر مہیندر کاشی ناتھ مونے نے مجوزہ یو سی سی کے واضح مسودے کے فقدان پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام پرسنل لاز کو منسوخ کر کے ’جبری یکسانیت‘ تھوپنے کے بجائے متعلقہ ذاتی قوانین میں اندرونی اصلاحات کی جائیں، تاکہ سماج میں تقسیم پیدا نہ ہو۔ انگریزی میں تحریر کردہ اپنے میمورنڈم کو دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آئین کے آرٹیکل ۲۵؍ کے تحت ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے، اور شادی، وراثت و گود لینے کے اصول براہِ راست مذہبی عقائد سے جڑے ہیں۔ یو سی سی ان آئینی حقوق پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔‘‘

ثقافتی تنوع اور قبائلی حقوق کو خطرہ

مہیندر کاشی ناتھ مونے کے بقول، آرٹیکل ۲۹؍ اقلیتوں کو اپنی ثقافت اور روایات محفوظ رکھنے کا حق دیتا ہے، جبکہ پانچویں اور چھٹے شیڈول کے تحت قبائلی برادریوں کے روایتی اور زمینی حقوق کو خصوصی تحفظ حاصل ہے۔ یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے ملک کی کثیر الثقافتی شناخت مٹنے اور قبائلی حقوق متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK