• Sat, 07 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے مائک ہسی کو کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا

Updated: November 07, 2026, 3:36 PM IST | Agency | Sydney

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق لیجنڈری بلے باز مائک ہسی کو ایشیز  ۲۰۲۷ء  اور ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔

Mike Hussey. Photo: INN
مائک ہسی۔ تصویر: آئی این این

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق لیجنڈری بلے باز مائک ہسی کو ایشیز  ۲۰۲۷ء  اور ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔ مائک ہسی اپنے آنے والے کیلنڈر میں ۲؍ سب سے بڑے ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلیا کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ انہیں ۲۰۲۷ء ایشیز اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ لاس اینجلس اولمپکس اور ۲۰۲۸ء کے آئی سی سی مردوں کے ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ تک کیلئے ٹیم کے ٹی۔۲۰؍ کنسلٹنٹ رہیں   گے۔ یہ تقرری اس وقت ہوئی ہے جب ہسی نے حال ہی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے۸؍ سالہ دور کو ختم کیا ہے۔  وہ ۲۰۱۸ء سے اس کردار میں تھے لیکن اس سال فرنچائز کے نئے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد انہیں اس ذمہ داری سے فارغ کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سید مشتاق علی ٹرافی: ویبھو سوریہ ونشی بہار کی ٹی ۔۲۰؍ ٹیم کے کپتان مقرر

آسٹریلیا کے ساتھ ان کی اسائنمنٹ اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگی جب آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر ٹی ۔۲۰؍ سیریز کھیلے گا۔ ہسی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں بھی ٹیم کی معاونت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ۔۲۰؍میں مائک ہسی کا کردار کافی وسیع ہے، جس میں ’’مہم کی حکمت عملی، مخالف ٹیم کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا، نئے کھلاڑیوں کو تلاش کرنا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کام کرنا‘‘شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK