Inquilab Logo Happiest Places to Work

ادھو اورراج ٹھاکرے بیسٹ کریڈٹ سوسائٹی کا الیکشن مل کر لڑیںگے

Updated: August 09, 2025, 5:51 PM IST | Agency | Mumbai

مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل اکتوبر کے آخر میں شروع ہو جائے گا، جس میں ممبئی کے باوقار بی ایم سی انتخابات بھی شامل ہیں۔ ان انتخابات میں ٹھاکرے بھائیوں کے درمیان اتحاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Uddhav and Raj Thackeray together. Photo: INN
ادھو اورراج ٹھاکرے ایک ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل اکتوبر کے آخر میں شروع ہو جائے گا، جس میں ممبئی کے باوقار بی ایم سی انتخابات بھی شامل ہیں۔ ان انتخابات میں ٹھاکرے بھائیوں کے درمیان اتحاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس سمت میں دونوں بھائیوں نے پہلا قدم بڑھا دیا ہے۔ ممبئی میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں یو بی ٹی اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس، بیسٹ کریڈٹ سوسائٹی (پت پیڑھی) کا الیکشن مل کر لڑیں گے۔ 
 بیسٹ کریڈٹ سوسائٹی کے انتخابات ۱۸؍ اگست کو ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات کیلئے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی کی `بیسٹ کامگار سینا اور راج ٹھاکرے کی `ایم این ایس کرمچاری سینا نے ایک مشترکہ `اتکرش پینل کھڑا کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ ایسا باقاعدہ منظوری ملنے تک کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں بی ایم سی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مالونی :میونسپل اسکول کی چھٹی تا ۸؍ ویں جماعت کی نجکاری کے فیصلے کی شدید مخالفت

گزشتہ ماہ ۵؍ جولائی کو دونوں بھائیوں نے ۲؍ دہائیوں کے بعد ایک ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر موجودگی ظاہر کی تھی۔ اس دوران دونوں بھائیوں نے مہاراشٹر اور مراٹھی شناخت کا حوالہ دیا تھا، جس کے بعد ان کے درمیان کی دوری کم ہو گئی ہے۔ راج ٹھاکرے خود ادھو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے ماتوشری گئے تھے۔ کانگریس کی طرف سے پہلے ہی اس بات کا اشارہ دیا جا چکا ہے کہ اگر ادھو کی یو بی ٹی، انڈیا الائنس میں رہتے ہوئے کوئی ذیلی اتحاد کرتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ۱۹؍سال بعد دونوں بھائیوں کا عوامی پلیٹ فارم پر آنا اور پھر ۱۳؍سال بعد راج ٹھاکرے کا ماتوشری جانا شیوسینکوں کےلئے ایک اچھا شگون سمجھا جا رہا ہے۔ ادھو ٹھاکرے سے نزدیکی کے بعد راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بھی متحرک نظر آ رہی ہے۔ بیسٹ کامگار سینا کے صدر، سُہاس سامنت نے پرچوں کے ذریعے اس اتحاد کی تشہیر کی ہے۔ فی الحال ٹھاکرے کی قیادت والی بیسٹ کامگار سینا کا دبدبہ ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK