Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سراج نے وراٹ کی قیمتی چیز محفوظ رکھی ہے

Updated: August 10, 2025, 3:39 PM IST | Hyderabad

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے آخری دن سراج نے ۳؍ وکٹ لے کر ہندوستان کو شاندار فتح دلائی۔ وہیں اس سیریز کے بعد سراج کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Virat Kohli And Mohammad Siraj.Photo:INN
وراٹ کوہلی اور محمد سراج۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانےوالی ۵؍ میچوں کی سیریز میں محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر۲۳؍ وکٹ لئے۔ سراج کی شاندار گیند بازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے یہ سیریز۲۔۲؍ سے ڈرا کروا  دی تھی۔ وہیں اس سیریز کے بعد سراج کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کا تعلق ہندوستان  کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی سے ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ تصویر میں کیا خاص بات ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ireland-womens-team-beat-pakistan-with-last-ball-six-81634

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے 
اس سال کے شروع میں سڈنی ٹیسٹ کے بعد وراٹ کوہلی نے اپنی دستخط شدہ جرسی نمبر۱۸؍ محمد سراج کو تحفے میں دی تھی۔ یہ میچ وراٹ کوہلی کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔ سراج نے یہ جرسی بہت احتیاط سے رکھی ہے۔ سراج نے اس خصوصی جرسی کو فریم بنا کر اپنے کمرے کی دیوار پر سجایا ہے۔ حال ہی میں اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں سراج اپنے کمرے میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ کوہلی کی جرسی کے ساتھ سراج کی دیوار پر فریم شدہ تصویر بھی لٹکی ہوئی ہے۔


سراج کی شاندار کارکردگی
انگلینڈ کے خلاف میچ میں سراج نے پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے اور مجموعی طور پر۳ء۱۸۵؍ اوورس کروائے۔ محمد سراج نے اس سیریز میں مجموعی طور پر۲۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ پانچویں میچ کے آخری دن سراج نے ۳؍ وکٹ لے کر ہندوستان کو شاندار فتح دلائی جس میں گس اٹکنسن کا آخری وکٹ بھی شامل تھا۔ 
وراٹ  نے سراج کی تعریف کی
انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار فتح کے بعد وراٹ کوہلی نے محمد سراج کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ وراٹ نے کہاکہ ’’ٹیم انڈیا کے لیے بڑی جیت! سراج اور پرسدھ کے صبر اور جذبے نے ہمیں یہ یادگار جیت دلائی۔ میں خاص طور پر سراج کا ذکر کرنا چاہوں گا، جنہوں نے ٹیم کے لیے اپنا سب کچھ دیا۔ میں ان کے لیے بہت خوش ہوں۔ محمد سراج اور پرسدھ کرشنا۔ محمد سراج نے جواب میں لکھا، ’’مجھ پر یقین کرنے کا شکریہ بھیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK