• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ میں غربت کی بدترین صورتحال،۳۸؍ لاکھ افراد شدید مشکلات کا شکار: تحقیق

Updated: November 27, 2026, 1:17 PM IST | London

ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں غربت اور شدید مشکلات کی سطح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں گزشتہ سال تقریباً۳۸؍ لاکھ افراد بشمول تقریباً۱۰؍ لاکھ بچے انتہائی غربت کا شکار ہوئے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں غربت اور شدید مشکلات کی سطح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں گزشتہ سال تقریباً۳۸؍ لاکھ افراد بشمول تقریباً۱۰؍ لاکھ بچے انتہائی غربت کا شکار ہوئے۔یہ تحقیق جوزف راؤنٹری فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہیریٹ واٹ یونیورسٹی نے سماجی تحقیقی ادارے ویریئن کے اشتراک سے کی۔ تحقیق میں پایا گیا کہ لاکھوں افراد کو خوراک، مناسب لباس، حرارت اور حفظان صحت کی اشیاء جیسی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھئے: روس نے نیٹو رکن ایسٹونیا کو ”کھلی جنگ“ کی دھمکی دی، یوکرین نے روسی جہازوں کو نشانہ بنایا

اعداد و شمار۲۰۲۲ء کی سطح پر برقرار ہیں، جب۲۰۱۷ء کے مقابلے میں شدید غربت میں تقریباً ڈھائی گنا اضافہ ہوا تھا۔واضح رہے کہ شدید غربت سے مراد وہ انتہائی مشکلات ہیں جن میں افراد اور گھرکے کھانے، گرم و خشک رہنے اور ذاتی صفائی برقرار رکھنے جیسی بنیادی ضروریات بھی برداشت نہیں کر سکتے۔مزید برآں لندن نے برطانیہ کے علاقوں میں شدید غربت کی سب سے زیادہ شرح درج کی، جہاں مطالعے کے دوران تقریباً۲؍ فیصد گھرانوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا رہا۔یہ شرح ساؤتھ ویسٹ سے تقریباً دوگنا تھی، جہاں متاثرہ گھرانوں کا تناسب سب سے کم تھا۔علاوہ ازیں لندن کے اندر نیوہم بورو کی شرح قومی سطح پر سب سے زیادہ تھی، جہاں ۳؍ فیصد سے زیادہ گھرانوں کو شدید غربت کا شکار قرار دیا گیا۔
بعد ازاں تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ، نے انگلینڈ اور مجموعی طور پر برطانیہ سے کم شدید غربت کی شرح درج کی۔ویلز میں منتقل شدہ قوموں میں سب سے کم شرح تھی، اس کے بعد اسکاٹ لینڈ، جبکہ شمالی آئرلینڈ میں کچھ زیادہ تناسب درج کیا گیا۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، کم آمدنی، بے روزگاری اور سماجی تحفظ کے نظام میں کمزوریوں نے لاکھوں خاندانوں کو شدید مشکلات کی طرف دھکیل دیا ہے۔ بہت سے خاندانوں کو کھانا چھوڑنا، گھر کو گرم نہ رکھنا اور بچوں کی بنیادی ضروریات پوری نہ کر پانا  جیسے مسائل سے نبردآزما ہونا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا امریکی بحری ناکہ بندی کو ”تمام دستیاب ذرائع کے ساتھ“ چیلنج کرنے کا عزم

جبکہ فلاحی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے، کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے امداد بڑھائے، فوڈ بینکوں اور مقامی امدادی اسکیموں کو مضبوط کرے اور بچوں کی غربت کے خاتمے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی اپنائے۔علاوہ ازیں تحقیق کے مصنفین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پالیسی میں تبدیلی نہ کی گئی تو شدید غربت کی بلند سطح برقرار رہے گی اور آنے والے برسوں میں مزید خاندان اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK