• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: شیکسپیئر کے مکان کی مرمت کیلئے ایک چیریٹی تنظیم کی۵؍لاکھ ۸۳؍ ہزار ڈالرعطیہ کی اپیل

Updated: December 07, 2025, 8:00 PM IST | London

برطانیہ کی ایک چیریٹی تنظیم نے شیکسپیئر کے مکان کی مرمت کے لئے ۵؍لاکھ ۸۳؍ ہزار ڈالر عطیہ کی اپیل کی ہے،ا سٹریٹفورڈ اپون ایون میں واقع، ڈرامہ نگار کے پیدائشی مقام ، ہالز کرافٹ کو اکتوبر میں اس وقت نقصان پہنچا جب ایک کار نے غیر ارادی طور پر اس میں پیچھے کی طرف ٹکر مار دی۔

Great British playwright William Shakespeare. Photo: INN
برطانیہ کے عظیم ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ کی ایک خیراتی تنظیم ولیم شیکسپیئر کی تاریخی رہائش گاہ کی مرمت کے لئے ۵؍ لاکھ پاؤنڈ (تقریباً ۵؍لاکھ ۸۳؍ ہزار ڈالر) جمع کرنا چاہتی ہے۔ ا سٹریٹفورڈ اپون ایون میں واقع، ڈرامہ نگار کے پیدائشی مقام ، ہالز کرافٹ کو اکتوبر میں اس وقت نقصان پہنچا جب ایک کار نے غیر ارادی طور پر اس میں پیچھے کی طرف ٹکر مار دی ، حالانکہ اس واقعے میں کسی کی جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ (ایس بی ٹی) کے ایک بیان کے مطابق اس سے عمارت کی ساخت کو کافی نقصان پہنچا، اور کئی سترہویں صدی کی لکڑیوں کو نقصان پہنچا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اب ۵۷؍ ہزار سے زائد گھرانوں کی کفالت خواتین کر رہی ہیں: اقوام متحدہ

بی بی سی کی خبر کے مطابق  ٹکر سے متعددشاہ بلوط کے شہتیر ٹوٹ گئے اور سڑک کی طرف والی دیوار میں شگاف پڑ گیا۔ اس سے عمارت کی موجودہ کمزوریوں اور اس کی مرمت کی فوری ضرورت بھی واضح ہوئی۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں ایس بی ٹی کے حوالے سے کہا کہ عمارت کی مکمل بحالی پر ۲؍ اعشاریہ ۵؍ ملین پاؤنڈ لاگت آئے گی، لیکن مرمت کے کام شروع کرنے کے لیے مدد مانگی جا رہی ہے۔ ایس بی ٹی اس تاریخی ورثہ کی ذمہ دار خیراتی تنظیم ہے۔گھر کے قدیم ترین حصے ۱۶۱۳ءکے ہیں، جب اس میں ولیم شیکسپیئر اور این ہیتھوے کی سب سے بڑی بیٹی سوسانا ہال اور اس کے شوہر ڈاکٹر جان ہال رہتے تھے۔۱۶۱۶ء میں شیکسپیئر کی موت کے بعد، یہ جوڑا یہاں سے چلا گیا۔ بعد ازاں یہ جائیداد کئی ہاتھوں سے گزری یہاں تک کہ ایس بی ٹی نے۱۹۴۹؍ میں اسے حاصل کیا اور دو سال بعد اسے سیاحوں کے لیے کھول دیا۔کرونا وبائی مرض کے بعد سے ہالز کرافٹ دوبارہ نہیں کھلا ہے۔تاہم پچھلے سال، ایس بی ٹی نے امریکی ڈرامہ نگار کین لڈوگ کےایک ملین پاؤنڈ کے تعاون سے اس مقام کے لیے ایک وسیع تحفظی مہم شروع کی ،یہ تنظیم کو اپنے۱۷۷؍ سالہ قیام میں ملنے والا سب سے بڑا نجی عطیہ تھا۔

یہ بھی پڑھئے: یوکے: پرنس ولیم کی غزہ سے لائے گئے شدید بیمار بچوں سے خفیہ ملاقات

یورو نیوز کے مطابق لڈوگ نے اس وقت کہا تھا، ’’شیکسپیئر ہم سب کے لیے جو تھیٹر میں کام کرتے ہیں، ایک عظیم بنیاد ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ایک ڈرامہ نگار کے طور پر، ہالز کرافٹ کی مرمت کرنا ایک طریقہ ہے تاکہ میں برطانوی تھیٹر سے حاصل کی گئی خوشی اور تحریک کے بدلے میں کچھ واپس دے سکوں۔‘‘خیراتی تنظیم کے مطابق  گاڑی کی ٹکر کے بعداس تاریخی  جائیداد کی مرمت شروع کرنے کے لیے اسے مزید مدد کی ضرورت ہے۔ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو رچیل نارتھ نے کہا، ’’ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمارا ورثہ کتنا کمزور ہے اور اس کے تحفظ میں سرمایہ کاری جاری رکھنا کتنا ضروری ہے۔‘‘ دریں اثناء ابتدائی ۵؍ لاکھ پاؤنڈ جمع کرنے کے لیے، ٹرسٹ اپنے ’’ایڈاپٹ-اے-بیم‘‘ پروگرام کے ذریعے انفرادی عطیہ دہندگان سے اپیل کر رہی ہے، جس کا مقصداس ورثہ کی مرمت کا کام جلد ازجلد شروع کیا جاسکے۔ ٹرسٹ نے اس منصوبے کو ’’برطانیہ کے ثقافتی اعتبار سے اہم ترین گھروں میں سے ایک کی بحالی‘‘قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK